• Doctor
  • Hospital
  • Medicines
Find Doctor
Show Advance Search
Find Hospital
Show Advance Search

ملک بھر میں انفلوئنزا کی بیماری پھیلنے کا خدشہ Hum News

پاکستان میں موسمی انفلوئنزا نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی، قومی ادارہ صحت نے خبردار کر دیا۔اس ضمن میں جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما (دسمبر تا فروری) میں ملک کے مختلف حصوں میں موسمی فلو کے کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے ۔ ملک بھر میں قبل از وقت احتیاطی تدابیر اٹھانے اور متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔موسمی فلوایک قابل علاج بیماری ہے۔اس بیماری کا وائرس کھلی فضا میں کھانسنے یا چھینکنے کی وجہ سے اور مریض کے ہاتھوں کے ذریعے اردگرد کی جگہوں پر پھیل جاتا ہے۔جب کوئی صحت مند شخص وہاں سانس لیتا ہے یا متاثرہ چیزوں کو چھوتا ہے تو یہ وائرس اس تک منتقل ہو جاتا ہے۔ایڈوائزری کے مطابق  بزرگ ، پانچ سال سے کم عمربچے، حاملہ خواتین، قوت مدافعت کی کمی دائمی بیماریوں کے شکار افراد کو اس بیماری سے جلد متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔موسمی فلوسے بچاو کے لئے فلو کی ویکسینیشن کروائی جا سکتی ہے۔حاملہ خواتین، قوت مدافعت کی کمی کے شکار اور دائمی بیماریوں میں مبتلا مریض اور ہیلتھ کئیر ورکرز ویکسینیشن ضرور کروائیں۔قومی ادارہ صحت میں قائم پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سنٹرباقاعدگی سےسیزنل فلو کی صورتحال کی نگرانی کر رہا ہے۔

More News
Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.