• Doctor
  • Hospital
  • Medicines
Find Doctor
Show Advance Search
Find Hospital
Show Advance Search

اگر بغیر چھلکے کے سیب کھاتے ہیں تو ابھی ٹھہر جائیں ۔۔ سیب کے چھلکے سے متعلق بڑے راز جو آپ کے لیے جاننا آج ہی ضروری ہیں HamariWeb

یہ بات سب ہی کو معلوم ہے کہ روزانہ سیب کھانے سے انسان کے جسم میں مثبت اثرات پیدا ہوتے ہیں اور یہ آپ کو بڑی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہ کہاوت بھی بہت مشہور ہے جو روزانہ ایک سیب کھاتا ہے اسے ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت پیش نہیں آتی۔ لیکن بہت سے سیب کھانے والے افراد اس کے چھلکے کے بارے میں نہیں جانتے اور انہیں پھینک دیتے۔ آیئے سیب کے چھلکوں کے حوالے سے آپ کو بتاتے ہیں۔ سیب کے چھلکے میں وزن میں کمی کے فوائد اس کے فائبر مواد سے منسوب ہیں، یہی صحت مند جگر کے کام کو سپورٹ کرتا ہے اور ہڈیوں کی صحت کو اچھی طرح سے برقرار رکھتا ہے۔ سب کی چھلکے مختلف بیماریوں سے لڑنے والے مریضوں کو ہاضمے میں بھی مدد کرتا ہے۔ سیب کا چھلکا آنکھوں میں موتیا کی بیماری سے بچاتا ہے۔ اگر آپ باقاعدگی سے سیب کھاتے ہیں تو اس کا چھلکا کھانا نہ بھولیں۔ سیب کے چھلکے میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس بلڈ شوگر اور کولیسٹرول کی سطح کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا دل صحت مند ہوتا ہے۔ اور اگر آپ موٹے ہیں تو آج ہی سے سیب کو چھلکوں کے ساتھ کھانا شروع کر دیں۔

More News
Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.