اگر آپ بھی یہ پھل نہیں کھاتے تو آج ہی کھانا شروع کردیں ۔۔ کیوی کے انمول فائدے جاننے کے بعد ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی HamariWeb
کیوی خوش ذائقہ پھل ہے جس کے انمول فوائد بھی بے شمار ہیں۔ بھورے رنگ کا نظر آنے والا یہ کیوی نامی پھل اپنے اندر بیش بہا فوائد رکھتا ہے جس کے روزانہ استعمال سے انسان مختلف قسم کی سنگین بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
آج ہم کیوی پھل کے پانچ فائدے بتائیں گے جس کے استعمال سے آپ کو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے۔
کیوی میں فائبر کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے اس لیے اس پھل کو روزانہ استعمال کرنےسے معدے کے مسائل سے چھٹکارا ملتا ہے، قبض دور ہوتا ہے، اسہال کا بھی خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
کیوی بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔ کیوی جسم میں سوڈیم کا لیول کم کرنے میں بھی معاونت کرتا ہے۔ اس پھل کو کھانے والے افراد سوجن کے مسائل سے بھی دور رہتے ہیں۔
اگر آپ کو نیند نہیں آتی تو ایک ہفتہ اس پھل کو کھائیں۔ نیند نہ آنے کی پریشانی میں مبتلا افراد کیوی کھائیں تو پرسکون نیند آئے گی، کیوی کھانے سے نیند 5 سے 13 فیصدی تک بہتر ہوجاتی ہے، یہ آنکھوں کے لیے بھی بہت مفید ہے۔
یہ بہترین پھل جلد کے مسائل بھی دور کرتا ہے۔ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ جلد کو خراب ہونے سے بچاتا ہے۔ بہتر نتائج کے لیے اس کے گودے کو چہرے پر ملنا بھی فائدہ مند ہے۔
دل کے مریض کو کیوی کھانا چاہیئے کیونکہ اس پھل سے انسان 15 فیصد تک دل کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.