کیا آپ لوگ آج بھی انڈہ غلط طریقے سے اُبالتے ہیں؟ انڈہ ابالنے کا وہ آسان اور گھریلو طریقہ جو 90 فیصد لوگ نہیں جانتے HamariWeb
ابلے ہوئے انڈے صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں جس کو کھانے کا مشورہ اکثر ڈاکٹرز بھی دیتے ہیں۔ ابلے ہوئے انڈے کو نہار منہ کھانا انسانی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
لیکن انڈے کو ابالنے میں بہت سے لوگوں کو مشکل پیش آتی ہے۔ کبھی وہ صحیح سے ابل نہیں پاتا اور کبھی انڈے کا چھلکا ٹھیک طرح سے ابل نہیں پاتا اور انڈے کی شکل بگڑ جاتی ہے۔ تو اس کے لیے ایسا کیا کام کیا جائے کہ انڈا بالکل پرفیکٹ شکل میں ابلے۔
آیئے آپ کو انڈہ ابالنے کا درست طریقہ بتاتے ہیں جو آپ کی سردیاں آسان کر دے گا۔
انڈوں کو پانی میں ڈالیں اور چولہے پر رکھ دیں۔ ایک ابال آنے کے بعد اس میں ایک کھانے کا چمچ سوڈا شامل کریں۔ پانچ منٹ بعد ابلے ہوئے انڈوں کا پانی پھینک دیں اور انہیں نارمل پانی کے ذریعے ٹھنڈا کر لیں تاکہ توڑتے وقت ہاتھ نہ جلے۔
اب آپ لوگ نتیجہ دیکھیں گے کہ انڈے کے چھلکے کتنے جلدی اور آرام سے اتر جائیں گے اور ابلنے کے درمیان انڈہ ٹوٹے کا بھی نہیں۔
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.