کوروناوائرس سےبچاوکیلئےوٹامن سی سےبھرپورپھلوں کااستعمال Bol News

چین سےپھیلنے والےمہلک کورونا وائرس کا علاج ابھی تک دریافت نہیں ہوسکا،جبکہ اس وائرس نے دنیا میں تباہی مچا دی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بھی دنیاکے تمام ممالک کو وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔کورونا وائرس ایک سے دوسرے صحت مند انسان میں منتقل ہونے کی بھرپورصلاحیت رکھتا ہے، وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے احتیاطی تدابیراختیارکرنےکوضروری قرار دے دیا گیا۔کورونا وائرس کی ابتدائی علامات فلوجیسی ہوتی ہیں جوعام طورپر سے جسم میں وٹامن سی کی کمی، غیرصحت مندانہ خوراک کھانے اورسافٹ ڈرنکس سے بھی لاحق ہوتا ہے کمزورقوت مدافعت والے افراد اوربچوں میں فلو عام طورپرہوجاتا ہے۔ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ اس کاابھی تک کوئی علاج سامنے نہیں آیا تاہم اس وائرس سے محفوظ رہنے کیلیے ہجوم والے مقامات پر جانے سے گریزکیاجائےجس میں شاپنگ سینٹرز، ہوٹل وغیر شامل ہیں۔مہلک وائرس سے بچاو کیلئے گھروں میں ماسک اور دستانے رکھیں، خواتین اور باروچی خانے میں کام کرنے والی ملازمہ کو بھی دستانے پہنا کرگوشت کی صفائی کا کام کروائیں،کچا انڈا،کچا پکاگوشت کھانے سے گریزکریں۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ فلووائرس عام طورپر جسم میں وٹامن سی اور قوت مدافعت کم ہونے کی کمی سے بھی لاحق ہوتا ہے لہذا  وٹامن سی پرمشتمل قدرتی فروٹ موسمی، کینو ، مالٹے فلو سے بچاو میں مددگارثابت ہوں گے تاہم ان فروٹ کو دوپہرکے وقت کھائیں رات میں کھانے سے گریزکریں۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.