لاہورمیں مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کا آپریشن Daily Ausaf

اسلام آباد(نیو زڈیسک)لاہور کے جنرل اسپتال میں پہلی بار مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن کیا گیا ہے،ڈاکٹروں نے جدید طریقہ علاج کے ذریعے 90فیصد سے زائد ٹیومر نکال دیا ۔بے ہوش کیے بغیر برین ٹیومر کا علاج اب پاکستان میں بھی ممکن ہوگیا،یہ کارنامہ جنرل اسپتال کے ہیڈ آف نیوروسرجری پروفیسر رضوان مسعود بٹ اور ان کی ٹیم نے انجام دیا ۔نارووال کے 40 سالہ مریض دلاور سردرد کی شکایت لیے دو ہفتے قبل اسپتال آیاتھا ،، اسکا سی ٹی سکین کرایا گیا تو برین ٹیومر کا انکشاف ہوا.چنانچہ نیورسرجری کے آٹھ سے 10 ماہر ڈاکٹروں نے اُسے بے ہوش کیے بغیر آپریشن کردیا،،، مریض دلاور اب مکمل صحت مند ہے،ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے مکھن سے بال کی طرح ٹیومر نکال دیا ، سرجری کا پتہ ہی نہیں چلا ۔پروفیسر ڈاکٹر رضوان مسعود بٹ نے بتایا کہ مریض کا متاثرہ حصہ کو سُن کرکے ٹیومر نکال دیا گیاہے،دلاور کو پانچ روز بعد ڈسچارج کر دیا جائے گا۔پروفیسر ڈاکٹر رضوان مسعود کا کہنا ہے کہ دماغ کےبعد ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن بھی اسی طریقے سے کیا جائےگا

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.