کون سا انڈہ صحت مند مرغی کا ہے، پہچان کا آسان طریقہ جانیے Daily Ausaf

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آپ انڈے تو اکثر کھاتے ہوں گے لیکن کیا آپ انڈے کو دیکھتے ہی اندازہ لگاسکتے ہیں کہ یہ صحت مندمرغی کا ہے یا نہیں، تو آئیے آپ کو صحت مند مرغی کے انڈے کی پہچان کا انتہائی آسان طریقہ بتاتے ہیں۔آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ انڈے کی زردی کا رنگ مختلف ہوتا ہے، کچھ انڈوں کی زردی گہری پیلی اور کچھ کی زردی کم پیلی ہوتی ہے۔ اکثر دیسی مرغیوں کے انڈوں کی زردی بہت زیادہ پیلی ہوتی ہے۔ اصل میں مرغی جو غذا لیتی ہے اس کا براہ راست انڈے کی زردی پر ہوتا ہے۔ اگر مرغی کو صحت مند غذا دی جائے تو اس کا انڈہ بھی صحت مند ہوتا ہے۔ اگر انڈوں کی زردی میں نارنجی پیلا رنگ دیکھنے کو ملے تو سمجھ لیں کہ مرغی بہت ہی زیادہ صحت مند ہے۔پیلے رنگ کی زردی والے انڈے گو کہ غذائیت بخش ہوتے ہیں لیکن یہ ایسی مرغیوں سے حاصل کئے جاتے ہیں جنہیں عام سی خوراک دی جاتی ہے۔ ایسے انڈے جن کے چھلکے موٹے ہوں بھی صحت مند مرغیوں سے حاصل کئے جاتے ہیں۔ اچھی غذا پر نہ پلنے والی مرغیوں کے انڈوں کے چھلکے باریک یا کمزور ہوتے ہیں۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.