سونف کھائیے، خوش رہئیے! Bol News
سونف کااستعمال پیٹ کی بیماریوں کےعلاج کیلئے عرصہ قدیم سے چلا آرہاہے۔اس کے فوائد کو مدنظررکھتے ہوئے کہا جاتا ہے کہ ہر گھر میں سونف ضرور رکھنی چاہئے، یہ بچوں کے کئی امراض میں مفید ہے۔پیٹ کی بیماریوں میں شفا دودھ میں سونف پکا کر بچوں کو پلانے سے پیٹ کی بیماریوں مں شفا ملتی ہے اور یہ نظام ہاضمہ کو بہتر بناتی ہے۔ آج کل چھوٹے بچوں کی نظر بھی کمزور ہورہی ہے اس کیلئے تھوڑی سےمقدار میں سونف بچوں کی جیب میں ڈال دیں وہ چلتے پھرتے کھالیں گے۔ اس سے نظر کی کمزوری بھی دور ہو جائے گی اور معدے کو بھی طاقت ملے گی۔ صبح چائے کا چمچ بھراس کوکھانے سے بینائی تیز ہوتی ہے۔نظام ہاضمہ بہتر بنائےکچھ لوگوں کا ہاضمہ خراب رہتا ہے اور اسہال کی تکلیف سے نڈھال ہوتے ہیں۔ جہاں کچھ کھایا، پیٹ میں درد ہوگیا۔ انہیں چاہئے کہ سونف میں تھوڑی سی چینی ملالیں اور صبح شام ایک چھوٹا چمچ کھائیں اس سے ہاضمہ ٹھیک رہتا ہے۔اس کے علاوہ سونف کے ساتھ اگر بیل گری مل جائے تو وہ بھی برابر وزن کر کے ملالیں جلدی فائدہ ہوگا۔ جرمنی میں چھوٹے بچوں کو اکثر دوائی نہیں دی جاتی بلکہ انہیں سونف کا پانی پلایا جاتا ہے ، یہ بازار میں عام دستیاب ہیں اور اس کا پانی ابل کر پلانے سے بچے کئی تکلیفوں سے نجات پالیتے ہیں۔دماغ میں رہنےوالے جراثیم الزائمرکی وجہپرانےنزلہ کیلئےانتہائی مفیدپرانے نزلہ کیلئےیہ خوراک انتہائی مفیدہےعموماً خواتین رات کو سوتے وقت ایک بڑا چمچ سونف اور گیارہ بادام کھلاتی ہیں اس سے نزلہ دور ہوتا ہے اور دماغ میں تیزی آتی ہے۔ اس کے فوراَ بعد چائے ، دودھ یا پانی نہیں پینا چاہئے۔
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.