پیٹ کی چربی سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں تو آسان ترکیب پر عمل کریں Daily Ausaf

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک) سخت ورزش اگر روزانہ ایک گھنٹہ بھی کی جائے تو ہفتہ وار سات گھنٹے بنتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس سے کئی گنا وقت بغیر ورزش کے گزرتا ہے۔ اگر آپ موٹاپے سے واقعی نجات چاہتے ہیں تو اس باقی وقت میں متحرک اندازِ زندگی اپنائیں اور پھر چاہے روزانہ مختصر سی ہلکی پھلکی ورزش یہ کرلیں۔ مثال کے طور پر آپ بچوں کے ساتھ کھیلکود کرسکتے ہیں یا دوستوں کے ساتھ واک کرسکتے ہیں۔ روزانہ ضرورت کے مطابق چھ سے آٹھ گھنٹے نیند ضرور لیں، کیونکہ نیند کی کمی کی وجہ سے چربی جمع کرنے والے ہارمون متحرک ہوجاتے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ پروٹین اور فائبر والی غذائیں استعمال کریں یعنی بغیر چربی کے گوشت، سبزیاں، پھل اور گری دار میوہ جات استعمال کریں۔ پانی کے وافر استعمال کے بغیر آپ جسم کی چربی کم نہیں کرسکتے۔ لہٰذا روزانہ ضرورت کے مطابق پانی ضرور پئیں۔ جسمانی کے ساتھ ذہنی کوشش بھی ضروری ہے۔ روزانہ مراقبہ کریں اور یاد رکھیں کہ ذہنی سکون کیلئے عبادات میں باقاعدگی سے بہتر کوئی ذریعہ نہیں۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.