چکن کھانے سے کینسر ہو سکتا ہے پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی Daily Ausaf

لاہور(آئی این پی) چکن کا گوشت کھانے سے کینسر ہوسکتا ہے! امریکی ادارے ایف ڈی اے کی نئی تحقیق میں انکشاف ‘فارمی مرغی کا وزن بڑھانے اور بیماری سے بچانے کیلئے خوراک میں شامل اجزا کی وجہ سے پھیپھڑوں، جگر، گردوں، مثانے اور جلد کا کینسر ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق طبی ماہرین نے کہا ہے کہ شہری فارمی مرغی کا گوشت استعمال کرنے میں احتیاط برتیں۔ امریکی ادارے ایف ڈی اے نے طویل تحقیق کے بعد انکشاف کیا ہے کہ برائلر مرغی کی خوراک میں ایسے اجزا شامل ہیں جو کینسر لاحق ہونے کا باعث بنتے ہیں تحقیق کے مطابق برائلر مرغیکا وزن بڑھانے اور اسے بیماریوں سے بچانے کیلئے اس کی خوراک میں انسانی صحت کیلئے مہلک کیمیکل آرسینک موجود ہے۔ امریکی ادارے کی تحقیق کے مطابق چکن کے گوشت میں آرسینک کی موجودگی کے باعث مختلف اقسام کا کینسر لاحق ہونے کا خطرہ ہے۔معروف فزیشن پروفیسر ڈاکٹر فیصل مسعودنے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کو فوری طور پر برائلر مرغی کی فیڈ تیار کرنے والوں کو چیک کرنا چاہئے کہ اس میں آرسینک تو شامل نہیں جب تک واضح نہیں ہوتا کہ ہمارے ہاں چکن کا گوشت محفوظ ہے تب تک شہری اس کے استعمال میں احتیاط برتیں۔امریکی ادارے کی تحقیق میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ برائلر مرغی کے گوشت کی گلابی مائل رنگت بھی آرسینک کی وجہ سے ہوتی ہے۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.