سردی کی آمد آمد، اس موسم میں بڑھتے ہوئے وزن کو کیسے کنٹرول کیا جائے؟پڑھئے آسان طریقے Daily Ausaf

اسلام آباد(ویب ڈیسک) کیا آپ سردیوں میں اپنا وزن چیک کرنے سے کتراتے ہیں یا آپ کو بھی ایسا لگتا ہے کہ سردیوں میں آپ کا وزن گرمیوں کے مقابلے میں بڑھ جاتاہے ؟ تو یقیناً آپ کو جان کر خوشی ہو کہ آپ اکیلئے نہیں ہیں ۔ اکثر لوگ یہ مانتے ہیں کہ سردیوں مین ان کا وزن بڑھ جاتاہے ۔ طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ موسم سرما میں وزن کے بڑھنے کی وجہ محض ہمارے رویوں اور سرگرمیوں میں آنے والی تبدیلی ہے ۔ بے وقت بھوک کو مٹانے کیلئے فرنچ فرائز یا برؤنی کھانے کے بجائےدو گاجریںکھالیں ۔ ورزش کو روز کا معمول بنائیں ۔ سردیوں میں عام طورپر انسان سست ہوجاتاہے اور کمبل سے نکلنے کا دل نہیں چاہتا لیکن خود کو فٹ رکھنے کیلئے ورزش انتہائی ضروری ہے ۔ لوگوں سے میل جول بڑھائیں ۔گوشش کریں لوگوں سے ملے جلیں کہیں گھومنے پھرنے کا پروگرام بنائیں عرض خود کو مصروف رکھیں ۔ نیند پوری کریں ۔ نیند پوری نہ ہونے کی صورت میں میٹھی یا زیادہ کیلری والے کھانے کھانے کا دل چاہنے لگتا ہے رات میں پرسکون نیند لیں ۔ رات میں جلدی سوئیں اور صبح سویرے اٹھیں اس سے آپ کے کھانے کا شیڈول بھی سیٹ ہوجائیگا۔ اس کے علاوہ پروٹین کا استعمال بڑھادیں اور ساتھ ہی کمرے میں بیٹھے کی بجائے دھوپ میں باہرنکلیں

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.