وفاق کی صوبوں کو پولیو کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت Daily Ausaf

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کو قومی فرض قرار دیتے ہوئے صوبوں کو اس موذی مرض کے خلاف مہم تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میںوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزداروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان، وزیر صحت عامر محمود کیانی، صوبائی چیف سیکریٹریز اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران شرکاء کو ملک میں پولیو کے خاتمے کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور وزراء اعلیٰ نے صوبوں میں پولیو کیروک تھام کے اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے صوبوں کو پولیو کے خلاف مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وفاق صوبوں کو ہر ممکن سہولیات اور مدد فراہم کرے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ قومی فرض ہے، ہمیں اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانا ہے اور اس حوالے سے عوام میں آگاہی کے لیے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عالمی اداروں کی مدد اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان دنیا کے اُن تین ممالک میں شامل ہے، جہاں سے پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ نہیں ہوسکا ہے۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.