جولوگ چائے پیتے ہیں ان کویہ مرض لاحق نہیں ہوتا چائے پینے کاایسافائدہ کہ جان کرآپ بھی دنگ رہ جائینگے Daily Ausaf

نیویارک(ویب ڈیسک) ویسے تو چائے پینے کے لیے کسی بہانے کی ضرورت نہیں ہوتی، اور دنیا بھر میں لوگ عادتا بھی چائے پیتے ہیں، ماضی میں چائے پینے کے فوائد سے متعلق کئی اہم تحقیقات بھی سامنے آئیں، جب کہ اب حالیہ امریکی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چائے پینا آنکھوں کے لیے فائد ہ مند ہے، امریکی تحقیق کے مطابق دن بھر میں ایک کپ گرم چائے پینابھی آنکھوں کے سنگین مرض کالے یا سبز موتیا کے شکار ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ موتیا کی ان اقسام میں آنکھ کے اندر کے سیال مادے کا دباؤ بڑھ جانے سے سخت تکلیف ہوتی ہے جبکہ بینائی سے محرومی کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، اور اسی وجہ سے دنیا بھر میں اندھے پن کی بڑی وجہ بھی ہے جو اب تک ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد افراد کو متاثر کرچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں کی جانےوالی ایک تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یومیہ ایک کپ چائے پینے والے افراد آنکھوں کے امراض سے محفوظ رہتے ہیں، سائنس جرنل کے مطابق تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے 10ہزار افراد پر ہونے والے ایک سروے میں جسمانی معائنے اور خون کے نمونوں سمیت دیگر ڈیٹا کا تجزیہ کیا، نتائج سے معلوم ہوا کہ چائے پینے کی عادت موتیے کی ان خطرناک اقسام کا خطرہ کم کردیتی ہے اور ان میں اس مرض کا امکان اس مشروب سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں 74 فیصد کم ہوتا ہے۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.