روزانہ صرف ایک انڈہ جسم پر کیا اثرات مرتب کرتاہے ؟ جانئے اندر کی خبر Daily Ausaf

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ناشتے میں انڈے ہوسکتا ہے بیشتر افراد کو پسند ہوں اور یہ ہے بھی صحت کے لیے اہم غذا جو پروٹین، آئرن، امینو ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے۔تاہم اگر روزانہ ایک انڈہ کھایا جائے تو جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟اس کا جواب برطانیہ --> میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔برٹش ڈائیٹیٹک ایسوسی ایشن کی تحقیق کے مطابق ایسی کوئی پابندی نہیں کہ آپ روزانہ کتنے انڈے کھا سکتے ہیں تاہم اگر یہ تعداد دو ہو تو زیادہ بہتر ہے کیونکہ اس سے جسم کو 12 گرام پروٹین حاصل ہوتا ہے جبکہ وٹامن اے، ڈی ، بی، آئیوڈین اور دیگر اجزاءبھی ملتے ہیں۔تحقیق کے مطابق روزانہ ایک انڈہ کھانے سے متعدد طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ اس سے جسمانی دفاعی نظام طاقتور ہوتا ہے، دانتوں ، ہڈیوں اور جلد کی صحت میں بہتری آتی ہے جبکہ انڈوں میں شامل امینو ایسڈز ذہنی تناؤ اور بے چینی میں کمی لانے میں مدد دے سکتے ہیں۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ انڈوں کو بہت زیادہ کھانا جسم میں اضافہ کیلوریز کا باعث بنتا ہے جبکہ غذائی عدم توازن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ انڈے کھانے سے پہلے انہیں اچھی طرح پکائیں کیونکہ کچے یا خراب انڈے فوڈ پوائزنگ کا باعث بن سکتے ہیں۔

Post Your Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.