مچھلی کے سروں سے نکلنے والی چکنائی سے کیا ہوتا ہے ؟ مچھلی کا سر کھانے کے 5 بڑے فائدے جو کریں آپ کی بڑی مشکل آسان HamariWeb
مچھلی ایک ایسی غذاء ہے جس کے بےشمار فوائد موجود ہیں لیکن اس حوالے سے بہت ہی کام لوگ جانتے ہیں۔ پاکستان میں مچھلی بہت شوق سے کھائی جاتی ہے اور ہر گھر میں یہ مختلف طریقوں سے پکا کر کھائی جاتی ہے۔
لوگ عام طور پر مچھلی کے گوشت کو کھانا پسند کرتے ہیں لیکن اس کے سرے مچھلی فروش کے پاس ہی چھوڑ جاتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں مچھلی کے سروں کے 5 ایسے فائدے شامل کیے جا رہے ہیں جنہیں جان کر آپ اس طاقت سے بھرپور کھانے کو اپنی خوراک میں شامل کرنا پسند کریں گے۔
1- زبردست پروٹین
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کے مچھلی کے گوشت میں بہترین معیار کا پروٹین پایا جاتا ہےلیکن یہ بات بھی جانیں کہ مچھلی کے سرے بھی اس پروٹین سے خالی نہیں ہوتے۔ مچھلی کے سروں سے نکلنے والا مادہ کولیسٹرال سے پاک ہوتا ہے اور اس کے استعمال سے کئی دائمی بیماریوں پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔ اور خاص طور پر جب سردی کے موسم میں جسم کا ایمیون سسٹم کمزور ہو جاتا ہے تب مچھلی کے سر کو کھانا وائرل بیماریوں کو آپ کے جسم سے دور رکھتا ہے۔
2- وٹامن اے سے بھرپور ہے
مچھلی کے سروں سے نکلنے والی چکنائی جہاں دیگر غذائی اجزا کا خزانہ ہے وہاں یہ وٹامن اے بھی موجود ہوتا ہے اور یہ وٹامن ہمارے جسم میں کئی اہم کام سرانجام دیتا ہے جن میں قوت مدافعت کو فعال رکھنا، جسم کو فری ریڈیکلز کے حملے سے بچانا اور کینسر جیسے مرض کو پیدا ہونے سے روکنا، آنکھوں کی بینائی وغیرہ۔
3- اومیگا تھری فیٹ
چربی والی مچھلی اور مچھلی کی جِلد اومیگا تھری فیٹ حاصل کرنے کا اچھا ذریعہ ہے لیکن مچھلی کے سروں سے نکلنے والا مادہ مچھلی کے گوشت اور اسکن کی نسبت کہیں زیادہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پر مشتمل ہوتا ہے۔ اومیگا فیٹ ہمارے جسم میں بہت سے اہم کام سرانجام دیتی ہے یہ خاص طور پر دماغ کے لیے انتہائی مفید چیز ہے اور دماغ سے منسلک بیماریاں جن میں ڈپریشن، اینگزائٹی، کینویژن وغیرہ شامل ہیں کے لیے انتہائی فائدہ مند چیز ہے۔
4- بیماریوں کا خاتمہ
میٹابولک سینڈرم جن میں ذیابطیس، ہارٹ، کولیسٹرال اور ہائی بلڈ پریشر جیسی بیماریاں شامل ہیں خاموش قاتل کی طرح جسم کو اندر سے کھوکھلا کر دیتی ہیں اسی طرح جوڑوں کا درد ایک انتہائی تکلیف دہ بیماری ہے جو انسان کو اپاہج بنا کر رکھ دیتی ہے۔ مچھلی کے سروں میں موجود چکنائی کو اگر روزانہ کی خوراک میں شامل کر لیا جائے تو یہ بیماریاں جسم کو نقصان پہنچانے کے قابل نہیں رہتی اور اگر آپ کو یقین نہ آئے تو صرف 1 مہینہ اسے روزانہ کھا کر دیکھ لیں آپ خود مان جائیں گے کہ یہ کتنی زبردست خوراک ہے۔
5- قیت میں سستی
مہنگائی کے اس دور میں جب کھانے پینے کی اشیاء کو پر لگ گئے ہیں اور ایسے وقت میں مچھلی کا گوشت تو دُور کی بات لوگ سبزی کھانا بھی افورڈ نہیں کرتے مگر اس وقت پر آپ کو مچھلی کے سرے انتہائی سستے داموں مل سکتے ہیں کیونکہ لوگ اسے عام طور پر مچھلی فروش کے پاس ہی رہنے دیتے ہیں اور وہ انہیں انتہائی سستے داموں فروخت کر دیتا ہے۔ بس تھوڑی سی توجہ کے ساتھ مچھلی کے سر کو پکائیں اور پھر اس کے لذیڈ ذائقے کا لطف اٹھائیں۔
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.