• Doctor
  • Hospital
  • Medicines
Find Doctor
Show Advance Search
Find Hospital
Show Advance Search

بد ہضمی یا پیٹ کا درد ہے تو ۔۔ جانیے اس سے فوری نجات کے 5 آسان طریقے HamariWeb

عید الاضحی کے آتے ہی گھروں میں پکوان کچھ اس طرح پکتے ہیں کہ اکثر لوگوں سے برداشت نہیں ہو پاتا اور پھر پیٹ درد، بد ہضمی سمیت صحت سے متعلق دیگر شکایتوں کو لے کر ڈاکٹر کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔ آج آپ کو ایسے ہی چند طریقوں کے بارے میں بتائیں گے جس سے آپ صحت مند رہ کر عید الاضحی بھی منا سکتے ہیں اور ذائقے دار کھانوں سے لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔ چربی کو ہٹائیں: عید الاضحی کے موقع پر جب ہم قربانی کرتے ہیں تو عموماً گوشت کے ساتھ چربی بھی کچھ حد تک شامل ہو جاتی ہے جو کہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔ اسی لیے کوشش کریں کہ چربی کو جتنا ہو سکے کم کریں بلکہ چربی کو گوشت سے الگ کرنے کی کوشش کریں۔ پکا ہوا گوشت: پکا ہوا گوشت جو کہ پانی میں ابال کر ہوتا ہے یہ گوشت فرائیڈ گوشت کے مقابلے میں صحت مند ہو سکتا ہے۔ کیونکہ چربی اور پروٹین دونوں کے ملاپ سے ہاضمے کے نظام پر اثر ہو سکتا ہے اور سینے میں جلن سمیت کئی شکایات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ سبزیوں کا استعمال: سبزیاں ایک بہترین غذا ہیں اگر آلو، گاجر، پھول سبزی سمیت دیگر سبزیوں کو گوشت میں شامل کریں گے تو ہو سکتا ہے آپ کی صحت کے لیے فائدہ مند ہو سکے۔ کھانے کے لیے جانور کے کس حصے کا انتخاب: سعودی جرمن ہیلتھ ویب سائٹ کے مطابق جانور کی گردن اور ران کے گوشت میں چربی کی مقدار باقی حصوں کے مقابلے میں کم ہوتی ہے جو کہ انسانی صحت کے لیے فائدے مند ہے۔ بد ہضمی کا خاتمہ: عید الاضحی کے موقع پر جہاں قربانی کا کا گوشت لطف اندوز ہوتا ہے وہیں یہ گوشت بد ہضمی کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔ اسی لیے بدہضمی سے بچاؤ کے لیے احتیاط ضروری ہے۔ بد ہضمی سے بچاؤ کے لیے قدرتی غذاؤں کو اپنے کھانوں کی چیزوں میں شامل کریں۔ جبکہ فائبر ایک ایسا نیوٹرینٹ ہے جو کہ ہاضمے کے نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ سبزیاں، اناج اور گندم فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ جبکہ ہاضمے کو بہتر رکھنے کے لیے پانی بھی پر اثر ہو سکتا ہے، اس کے لیے ضروری ہے پانی کا استعمال کرتے رہیں۔

More News
Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.