• Doctor
  • Hospital
  • Medicines
Find Doctor
Show Advance Search
Find Hospital
Show Advance Search

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں HamariWeb

انسانی جسم اس کے شخصیت کے بارے میں بہت کچھ کہتا ہے، چاہے ناک ہو یا پھر اس کی ٹانگ کی انگلیاں ہوں، اسی طرح انسانی ہاتھ کا انگوٹھا بھی اس کی شخصیت کی ترجمانی کرتا ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو 5 ایسے انگوٹھوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ انسان کی ترجمانی کرتے ہیں۔ یہ ویڈیو روشنی سینٹر نامی یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں ڈاکٹر فہد ارطانی کی جانب سے انگوٹھوں سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔ سلیمانی انگوٹھا: سلیمانی انگوٹھا وہ انگوٹھا ہوتا ہے جو کہ سیدھا ہوتا ہے، اس قسم کے انگوٹھے والے لوگ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کا دھیان آگے بڑھنے پر، کامیابیوں کو چھونے پر ہوتا ہے، یہ لوگ اگلی منزل کی طرف قدم رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔ سلیمانی انگوٹھے والے لوگ اپنی بات پر ڈٹے رہتے ہیں اور آسانی سے دوسرے کی بات پر قائل نہیں ہوتے ہیں۔ ایسے لوگ قدرت کے قریب رہنا پسند کرتے ہیں۔ زنجانی انگوٹھا: زنجانی انگوٹھا ناخن کی طرف تھوڑا سا جھکا ہوا ہے، اس قسم کے لوگ پیسے کی بچت پر زیادہ زور دیتے ہیں جبکہ ایسے لوگ مستقبل کے بارے میں بھی سوچتے ہیں۔ ایسے لوگ بہت کم دوست بناتے ہیں اور دوستی میں نقصان بھی برداشت کرتے ہیں۔ ایسے لوگ کوشش بہت کرتے ہیں لیکن کامیابی کم ہی پاتے ہیں، مگر آخر میں انہیں کامیابی مطمئن کر ہی دیتی ہے۔ یزدانی انگوٹھا: ایسے لوگ جن کا انگوٹھا یزدانی ہے، وہ بہت جلدی دوسروں کی بات سے مطمئن ہو جاتے ہیں۔ ایسے لوگ زندگی میں کبھی ناخوش نظر نہیں آتے تھوڑے سے میں بھی خوش رہنا جانتے ہیں۔ رزق حلال پر ہمیشہ ہی ان کا زور ہوتا ہے، اور کوشش ہوتی ہے کہ جو بھی پیسہ کمائیں وہ رزق حلال کا ہی ہو۔ اصفہانی انگوٹھا: اصفہانی انگوٹھے والے لوگ تبدیلی کو پسند کرتے ہیں، وسیع ذہن رکھنے والے لوگ آگے کی طرف توجہ دیتے ہیں۔ جبکہ دقیانوسی باتیں کرنے والوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں۔ اصفہانی انگوٹھا رکھنے والے ہمیشہ آزاد زندگی گزارنا چاہتے ہیں، دو لڑتے ہوئے لوگوں کے بیچ میں نہیں آتے اور ہمیشہ کسی کی مدد نہیں لیتے ہیں۔ سلطانی انگوٹھا: سلطانی انگوٹھے والے لوگ کسی بھی حال میں اپنے آپ کو ڈھالنا جانتے ہیں، ایسے لوگ سادگی میں رہتے ہیں اور کسی بھی چیز سے متاثر نہیں ہوتے ہیں، یہ خود کو دیکھ کر اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں۔

More News
Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.