مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟ HamariWeb
سردی کی شام ہو یا بارش کا موسم، گرم گرم اگر مولی کے پراٹھے ہو جائیں تو واہ! کیا بات ہے۔ مولی سلاد کے طور پر تقریباً ہر گھر میں استعمال کی جاتی ہے، یہ وہ سبزی ہے جسے کئی لوگ پسند کرتے ہیں جبکہ متعدد اسے پسند نہیں کرتے۔
بے شک یہ بات بھی ہر کوئی جانتا ہے کہ کسی بھی چیز کی زیادتی ہمارے جسم کے لیے اچھی نہیں ہوتی۔ جہاں انہیں کھا کر فائدہ حاصل ہوتا ہے وہیں کچھ ایسے سنگین نقصان بھی ہیں جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے معاشرے میں لوگوں کو مختلف غذاؤں کی افادیت تو بتائی جاتی ہے لیکن یہ نہیں بتایا جاتا کہ ان چیزوں کو کون سی اشیاؤں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے۔
آج ہماری ویب آپ کو مولی کے کچھ ایسے نقصان بتانے جا رہی ہے جو یقیناً اس سے قبل آپ کو معلوم نہیں ہوں گے۔
مولی اور ٹماٹر
گھروں میں جب سلاد بنائی جاتی ہے تو بلاشبہ اس میں پیاز، ٹماٹر، کھیرے اور مولی شامل کی جاتی ہے۔ لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ مولی کو ٹماٹر کے ساتھ رات کے کھانے کے وقت بالکل نہ کھائیں۔ عموماً رات کا کھانا دن بھر کے لمبے وقفے کے بعد کھایا جاتا ہے۔ جس کی وجہ سے معدے میں گیس بننا شروع ہو جاتی ہے اور اگر آپ اس کے بعد مولی کو ٹماٹر کے ساتھ کھائیں گے تو یہ آپ کے سینے میں سخت جلن کا باعث بنے گی۔ سینے میں جلن کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ معدے کی تیزابیت منہ کی جانب آتی ہے جس سے آپ کو کھٹی ڈکاریں بھی آتی ہوں گی۔
مولی اور دودھ
مولی کھانے کے بعد دودھ کا استعمال ہرگز نہ کریں۔ مولی اور دودھ کی تاثیر ایک دوسرے سے مختلف ہیں اور چونکہ مولی 26 سے 40 فیصد تک کیمیائی مادوں سے مل کر بنی ہے، لہٰذا معدے میں جا کر یہ کسی بھی قسم کے ری ایکشن کا باعث بن سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کی جان بھی جا سکتی ہے۔ ری ایکشن میں مختلف الرجیز اور بخار شامل ہے۔ آپ کے جسم پر بدنما داغ بھی آ سکتے ہیں۔
مولی اور مچھلی
مولی اور مچھلی ایک ساتھ کھانے کا کوئی بڑا نقصان تو نہیں لیکن یہ آپ کے معدے کے نظام کو ضرور متاثر کر سکتی ہے۔ چونکہ مولی اور مچھلی دونوں وہ غذائیں ہیں جو مشکل سے ہضم کی جاتی ہیں، لہٰذا کوشش کریں ان دونوں کو ایک ساتھ نہ کھایا جائے۔
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.