گردے میں پتھری بھی ہوسکتی ہے اور ۔۔ بہت زیادہ گوشت کھانے سے آپ کن خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟ HamariWeb
عید الضحیٰ کا انتظار بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ ساتھ بڑوں کو بھی اس لئے ہوتا ہے کیونکہ معمول سے زیاہد گوشت کھانے کو ملتا ہے اور مزے مزے کے پکوان کھانے کا یہ شاندار موقع کوئی ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور گوشت ہماری غذا کا اہم ترین حصہ سمجھا جاتا ہے لیکن پھر بھی اس کا زیادہ استعمال ہماری صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے- اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ آپ گوشت کھانا ہی بالکل چھوڑ دیں۔ ہماری ویب کی اس سائنس فیچرڈ نیوز میں ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ زیادہ گوشت کھانے سے آپ کو کن مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
گردے میں پتھری
گوشت سے حاصل ہونے والا پروٹین کچھ ایسے اجزاﺀ پر مشتمل ہوتا ہے جو یورک ایسڈ میں اضافہ کرتے ہیں- اور اگر تیزابیت میں زیادہ اضافہ ہوجائے تو یہ گردے میں پتھری پیدا کرنے کی وجہ بھی بن جاتا ہے- گوشت کا استعمال ایک حد میں رہ کر کرنا چاہیے اور اس کے ساتھ پانی کا استعمال زیادہ کرنا چاہیے-
پانی کی کمی
جب آپ کے جسم میں یورک ایسڈ کا اضافہ ہوتا ہے تو اس سے آپ کو عام حالات کے مقابلے میں زیادہ پیاس لگتی ہے- آپ کے گردوں کو زہریلے مادے خارج کرنے کے لیے پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ زیادہ سے زیادہ پانی پی رہے ہیں-
قبض کا سامنا
گوشت میں پروٹین کی تو بھاری مقدار پائی جاتی ہے لیکن اس میں فائبر کی خاص مقدار نہیں پائی جاتی- آپ عام طور پر پھلوں اور سبزیوں کے علاوہ دالوں سے بھی فائبر حاصل کرسکتے ہیں اس لیے اپنی خوراک میں ان غذاؤں کو بھی لازمی شامل رکھیں- بصورت دیگر آپ کو پیٹ میں درد اور قبض کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے-
سر درد
پانی کی کمی کی وجہ سے سر درد کا بھی سامنا رہتا ہے- چونکہ گوشت خون کو گاڑھا کرنے کا سبب بنتا ہے اس وجہ سے دماغ کی طرف آکسیجن کا بہاؤ بھی کم ہوجاتا ہے- اس لیے ضروری ہے کہ متوازن غذا کا استعمال کیا جائے-
دل کے مسائل
آپ کی غذا میں زیادہ فائبر کا شامل رہنا آپ کے دل کو محفوظ رکھتا ہے- لیکن اگر آپ زیادہ تر گوشت کا استعمال کرتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ بہت زیادہ فائبر نہیں کھاتے- اس طرح آپ کو دل کے مسائل لاحق ہونے کا خطرہ 3 گنا بڑھ جاتا ہے-
سانسوں سے بدبو
ایک غذا جو بہت زیادہ پروٹین اور چربی پر مشتمل ہوتی ہے، لیکن اس میں کارب کی کمی ہوتی ہے، تو اس سے جسم میں ketones پیدا ہوسکتی ہے۔ ketones آپ کے جسم سے خارج ہونے والی سانس کے ساتھ بدبو بھی شامل کردیتا ہے جو یقیناً نہ صرف آپ کو خود ناگوار محسوس ہوتی بلکہ آپ کے اردگرد کے افراد کے لیے بھی تکلیف کا سبب بنتی ہے-
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.