انار کے چھلکوں میں پوشیدہ صحت کے ناقابل یقین راز

ویسے تو ہر پھل میں ہی اللہ تعالی نے شفاء رکھی ہے لیکن انارا ایک ایسا پھل ہے جس کے بارے میں مشہور ہے کہ انار میں ایک دانہ جنت کا ہوتا ہے۔ Unbelievable Health Secrets Hidden In Pomegranate Peels

کیا آپ نے کبھی انار کی چائے کے بارے میں سنا ہے؟ جی ہاں اس کے چھلکے کی چائے بھی بنتی ہے۔ماہرین غذائیات کا کہنا ہے کہ انار کے چھلکے میں متعدد اقسام کے غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں جن کے حصول کا بہترین ذریعہ انارکے چھلکے کی چائے ہے۔
* یہ چائے ہاضمہ درست کرتی ہے۔
* قبض اور بدہضمی سے پریشان لوگوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔
* دل کی بیماری کے خدشے کو کم کرتی ہے۔
* جلد کو تروتازہ کرتی ہے۔
* دوران خون بہتربناتی ہے حتٰی کہ کینسر جیسی موذی مرض سے تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
انار کے چھلکوں کو دھو کر دھوپ میں خشک کرکے اس کا سفوف تیار کرلیں۔ اس سفوف کو عام پاؤڈر کی طرح بوتل میں ڈال کر محفوظ بھی کرسکتے ہیں۔
چائے بنانے کا طریقہ:
* ایک کپ پانی میں ایک چائے کا چمچ انار کے چھلکے کا پاؤڈر ڈالیں۔
* اسے چندمنٹ تک اُبال کر چھان لیں۔
* آپ اس چائے میں لیموں کا رس اور شہد بھی شامل کرسکتے ہیں۔
* اس قدرتی چائے کا ذائقہ بہت ہی لاجواب ہوتا ہے اور فوائد تو آپ پڑھ ہی چکے ہیں۔

Reviews & Comments

Disclaimer: The information on this website is for general knowledge only and must not be used as medical advice or guidance. Don't make your health decisions ousing this information only. Always consult a professional medical expert regarding health issues. While we strive to provide accurate and up-to-date information gathered from various sources, errors may occur. Hamariweb.com can't be held liable for any error or omission. Doctors and hospital staff are not obligated to review or respond to this content.