ہائی بلڈپریشر کا مرض اتنا عام ہو چکا ہے کہ آج ہر چوتھا شخص اس کا شکار ہے اور دوائیاں پھانکنے سے بھی اس سے مستقل نجات ممکن نہیں ہو پاتی۔ تاہم اب سائنسدانوں نے ایک ایسا پھل بتا دیا ہے جسے کھانے سے مریض کا بلڈپریشر قدرتی طور پر کم ہو جاتا ہے۔
ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرامراض دل ڈاکٹر سٹیفن سناٹرا کا کہنا ہے کہ ”ہائی بلڈپریشر کے مریضوں کو یوں تو ہر طرح کے پھل اور سبزیاں وافر مقدار میں کھانی چاہئیں کیونکہ اس سے بلڈپریشر کم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے بلیو بیری (Blueberry)اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔ اس کا مسلسل استعمال قدرتی طور پر بلڈپریشر کو کم کر دیتا ہے۔ “ڈاکٹر سٹیفن نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ”بلیو بیری میں ہائی فلیونوائیڈ کنٹینٹ اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو نہ صرف بلڈپریشر کو کم کرتی ہیں بلکہ یادداشت کو بھی تیز کرتی ہیں۔“ سائنسدان ایک تحقیق میں بھی یہ ثابت کر چکے ہیں کہ بلیوبیری میں پایا جانے والا اینتھوسائناسس (Anthocyanins)بلڈپریشر کم کرنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتا ہے۔ اس تحقیق کے لیے کیے گئے تجربات میں جن لوگوں کو بلیوبیری کھلائی جاتی رہی ان میں بلڈپریشر دوسرے لوگوں کی نسبت 10 فیصد کم ہو گیا تھا۔ Courtesy: Daily Ausaf
Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.