معدے کے بیکٹیریا دواؤں کے منفی اثرات بڑھا سکتے ہیں



ہم جانتے ہیں کہ ایک ہی دو اگرچہ کافی لوگوں کو فائدہ دیتی ہے لیکن بعض افراد میں شدید ضمنی اثرات کی وجہ بنتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی وجہ ان افراد کے معدے میں موجود بیکٹیریا ہوسکتے ہیں۔’سائنس‘ نامی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں ییل یونیورسٹی کے ماہرین نے لکھا ہے کہ تین دوائیں ایسی ہی جو معدے میں موجود خاص بیکٹیریا کی صورت میں انتہائی مضر اثرات مرتب کرتی ہیں۔ یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈریو گُڈمین کہتے ہیں ، ’ اگر ہمیں پتا چل جائے کی معدے میں موجود ہزاروں لاکھوں اقسام کے بیکٹیریا دواؤں کی صورت میں کس طرح کا برتاؤ کرتے ہیں تو ہم کئ مریضوں کو پریشانی اور مزید خطرناک سائیڈ افیکٹس سے بچاسکتے ہیں۔



‘اس کے لیے ماہرین نے کئی ایک اینٹی وائرل ادویہ کو چوہوں پر آزمایا تو معلوم ہوا کہ معدے میں موجود بعض بیکٹیریا کی موجودگی میں دوائیں زہریلے اثرات پیدا کرتی ہیں۔ اگلے مرحلے میں چوہوں میں ان بیکٹیریا کو تھوڑا تبدیل کیا گیا اور پھر اس دوا کے ضمنی اثرات نوٹ کئے گئے۔


اس بنا پر ماہرین نے معدے کے بیکٹیریا اور دواؤں کے ضمنی اثرات کی پیشگوئی کرنے والا ایک ریاضیاتی ماڈل تیار کیا جس نے تین دواؤں کے ضمنی اثرات کی درست پیشگوئی کی ان میں ایک دوا کلونازیپام بھی شامل ہے۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ کسی دوا کے خطرناک ری ایکشن میں معدے کے جرثوموں کا کردار 20 تا 80 فیصد تک ہوسکتا ہے۔اس اہم تحقیق سے اول تو یہ بات سامنے آئی ہے کہ بعض دوائیں کیوں الٹا اثر کرتی ہیں اور اس کے بعد دواؤں کو مؤثر اور بے ضرر بنانے میں بھی مدد مل سکے گی
Courtesy: Daily Ausaf

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.