نہار منہ لیموں پانی پینے کے حیرت انگیز فوائد



یموں کا شمار پھلوں کی کیٹیگری میں ہوتا ہے، یہ ایک ایسا پھل ہے جو کہ بے شمار فوائد سے بھرپور ہےاور صرف لیموں ہی نہیں بلکہ اس کا پانی بھی صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔



ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم لیموں پانی پی لیا جائے تو یہ بہت سی بیماریوں سے نجات دلا سکتا ہے اور بہت سی بیماریوں کو ہونے سے روک سکتا ہے۔ لیموں کے رس میں وٹامن بی، وٹامن سی، پوٹاشیم اور کاربوہائیڈریٹس کے علاوہ کچھ ایسی صحت بخش روغنیات (alcoholism) بھی شامل ہیں جو صحت کے لیے بہت مفید ہیں۔


اس کے علاوہ لیموں کا رس ایک قدرتی اینٹی آکسیڈینٹ کا کام بھی کرتا ہے۔ روزانہ نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس نچوڑ کر پینے کے فائدےوزن میں کمی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے کے لیے ایک آسان اور گھریلو نسخہ یہ ہے کہ روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم پانی میں لیموں کے چند قطرے شامل کرکے پی لیا جائے یہ تیزی سے وزن کو کم کرتا ہے اور اس کے کوئی مضر اثرات بھی نہیں ہیں۔ نیم گرم لیموں پانی کا استعمال کولیسٹرول کم کرتا ہےاور جسم میں موجود فالتو چربی کو ختم کرتا ہے۔


بہترین نتائج کے لیے لیموں کے پانی کو صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے پہلے لیا جا سکتا ہے ۔ بہترین اینٹی آکسیڈینٹ کا کام کرے روزانہ صبح نہارمنہ نیم گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پی لیا جائے تو یہ اینٹی آکسیڈینٹ کو بہتر کرنے کا کام کرتا ہے۔ لیموں میں وٹامن سی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے
جس کا کام جلدکے امراض کو دور کرناہے اور قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اس سے جسم کو بیماریوں اور جراثیموں سے لڑنے کی طاقت حاصل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ نیم گرم لیموں پانی کینسر اور دل کی مختلف بیماریوں سے بھی دور رکھتا ہے۔ گردے کی پتھری بننےسے روکے لیموں کے رس میں شامل پوٹاشیم گردے کی پتھری بننے سے روکتا ہے اور اس کے اجزاء کو سٹرک ایسڈ میں حل کرکے پیشاب کے راستے جسم سے نکال باہر کردیتا ہے۔

نظام ہضم کو بہتر کرے نظام ہضم میں خرابی معدے میں پیدا ہونے والی تیزابیت کی وجہ سے ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ معدے کے انفیکشن یا قبض وغیر ہ کی وجہ سے بھی ہاضمہ خراب ہوسکتا ہے۔ ان تمام صورتحال کے لیے لیموں کا پانی بے حد فائدے مندثابت ہوسکتا ہے۔
اس کے علاوہ معدے کی جلن اور تیزابیت کوختم کرنے میں لیموں کا پانی اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے اور نہار منہ نیم گرم پانی کے ساتھ اس کی افادیت مزید دوچند ہوجاتی ہے۔ موڈ کو خوشگوار بنائے روزانہ صبح نہار منہ ایک گلاس نیم گرم لیموں پانی پینے سے انسانی جسم کو توانائی ملتی ہے اور سارا دن موڈ خوشگوار رہتا ہے۔
Courtesy: Daily Ausaf

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.