آپکے ناخن آپکی صحت کے بارے میں کیا بتاتے ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے کہ انگلیوں کے ناخن آپ کی صحت کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتے ہیں؟ جی ہاں یقین کرنا شاید مشکل ہو مگر ڈاکٹر آپ کی صحت کے بارے میں ناخنوں کو دیکھ کر بہت کچھ بتا سکتے ہیں۔ ناخنوں اور انسانی صحت پر مبنی ڈان کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ناخنوں کے ذریعے لگ بھگ 30 مختلف طبی علامات کو دیکھ کر مختلف امراض کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

کلب ناخن
گول اور درمیان سے ابھرے ہوئے ناخن اگر کسی ہاتھ میں ہوں تو وہ بافتوں میں گیس اور جگر کے دیگر امراض کی علامت کا اظہار ہوسکتے ہیں۔


ناخنوں میں ڈنٹ
اگر ناخنوں کے درمیان کے حصے میں ایسا لگے جیسے اس پر چھوٹے چھوٹے ڈنٹ پڑے ہوئے ہیں یا اندر دبے ہوئے ہیں تو وہ جوڑوں کے امراض یا سوزش جلد کا خطرہ ظاہر کررہے ہوتے ہیں۔


ناخنوں میں لکیریں
اگر ناخنوں کے درمیان عجیب سی لائن ایک سے دوسرے کونے تک جارہی ہو تو یہ شدید غذائی قلت، ناخن کی انجری، کیموتھراپی یا بلندی پر جانے سے لاحق ہونے والے کسی مرض کی علامت ہوسکتے ہیں۔


چمچی نما ناخن
اگر ناخن کسی چمچ کی طرح اوپر کی جانب خم دار ہوجائیں تو اس کی ممکنہ وجہ جسم میں آئرن کی کمی ہوسکتی ہے۔


اکھڑا ہوا ناخن
اگر ناخن جلد کی سطح سے الگ ہونا شروع ہوجائے تو یہ تھائی رائیڈ امراض، غدود درقیہ کا مرض یا دیگر آٹو امیون امراض کی وجہ سے ہوتا ہے۔


دو رنگے ناخن

اگر ناخن کا ایک حصہ سفید اور دوسرا گلابی یا گہرے رنگ کا ہو تو گردے اور جگر کے مسائل کو اجاگر کررہا ہوتا ہے۔

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.