کیلے بچے بھی شوق سے کھالیتے ہیں اور بڑے بھی۔ یہ وہ واحد نرم پھل ہے جسے کھانے کے لئے زیادہ چبانا بھی نہیں پڑتا اور نہ ہی اس کو کھانے سے دانتوں کی تکلیف ہوتی ہے۔ ہر عمر کے لوگوں کے لئے کیلا مفید پھل ہے۔
کیلے سستے ہوگئے؟
آج کل تو بازار میں کیلے سستے داموں میں مل رہے ہیں اور کیلے بھی اتنے صاف ستھرے بناء کسی نشان کے کہ دیکھ کر ہی خریدنے کا دل چاہے اور کم قیمت میں بھی دستیاب ہیں۔ آج کل میٹھے کیلے آپ کو مل رہے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ فصلوں کو بارش کے پانی نے سیراب کردیا ہے۔ پھلوں میں رس اور مٹھاس دگنی ہوگئی ہے۔ ایسے میں ڈھیر سارے کیلے کھائیں، صحت بھی بڑھائیں اور پھل کا ذائقہ بھی لیں۔
کیلوں کو سٹور کیسے کریں؟
کیلوں کو 6 ماہ تک محفوظ کرنے کے ہم آپ کو کچھ طریقے بتا رہے ہیں، جن سے آپ کے پیسوں کی بھی بچت ہوگی اور آپ کچھ مہینے بعد بھی گھر میں رکھے ہوئے کیلے کھا سکتے ہیں۔
المونیم فوائل:
المونیم فوائل سے آپ پورے کیلے کو بھی کوور کرکے رکھ سکتی ہیں یا پھر صرف کیلے کی اوپر کی جڑ کو اس سے ڈھک لیجیے اور کسی ڈبے میں رکھ کر محفوظ کرلیں یہ 6 مہینے تک کالے نہیں ہوں گے۔
٭ پلاسٹک کی تھیلی سے کیلوں کو ڈھانپ کر رکھ لیں، اس طرح بھی یہ لمبے عرصے تک محفوظ رہیں گے۔
٭ ایک اور طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ کیلوں کو چھیل کر کسی بڑے ڈھکن والے پیالے میں رکھ لیں، اس سے ایک فائدہ تو یہ بھی ہوگا کہ اگر اچانک مہمان آجائیں تو آپ ان کے لئے فوری کیلوں کا جوس تیار کرسکتی ہیں یا 5 مہینے بعد آپ کو کیلے کھانے کا دل چاہے تو فریج سے نکال کر استعمال کرسکتی ہیں۔
کیلے کے چھلکے:
کیلے کے اتنے ڈھیروں چھلکے جب جمع ہو جائیں تو ان کو پھینکنے سے گریز کریں اور ان چھلکوں کی مدد سے اپنے چہرے پر سکربنگ کیجیے تاکہ سستے کیلوں سے 2 بڑے فائدے اس موسم میں آپ بھی حاصل کرسکیں۔