کیا آپ جسمانی درد میں مبتلا ہیں ؟ کہیں اس کے پیچھے 5 بڑی وجویات یہ تو نہیں ؟

جسم میں درد کی شکایت آجکل عام ہے اسکی کافی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جسمانی درد کئی شرائط کی ایک عام علامت ہے۔ فلو ایک انتہائی معروف صورتحال ہے جو جسمانی تکلیف کا سبب بنتا ہے۔جسم میں درد آپ کے روزمرہ کے کاموں کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔ خاص طور پر آپ کھڑے، چلنے پھرنے یا طویل عرصہ تک ورزش کرتے ہوں۔آپ کو اپنے جسمانی درد کو دور کرنے کے لئے گھر میں آرام اور علاج کی ضرورت پڑسکتی ہے لیکن کچھ درد لمبے عرصے تک چلنے والے ہوسکتے ہیں۔جسمانی درد ہماری روزمرہ کی سرگرمیوں پر منفی اثرات ڈالتا ہے جس وجہ سے ہمارے کام متاثر ہوتے ہیں اور صحت خراب ہوتی ہے۔ کام کے ساتھ ساتھ صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے تاکہ ہم اپنے کام احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔
جسمانی درد کی کئی علامات اور نشانیاں ہیں جو درج ذیل ہیں:


تناؤ یا سٹریس


جب آپ ذہن پر دباؤ ڈالتے ہیں تو آپ کا مدافعتی نظام سوزش کے عمل کو کنٹرول نہیں کرسکتا جس کے نتیجے میں آپ کا جسم انفیکشن اور بیماری سے نہیں لڑسکتا جس طرح وہ عام طور پر کرسکتا ہے اس سے آپ کے جسم میں تکلیف ہوتی ہے کیونکہ آپ کا جسم انفیکشن اور سوزش کا شکار ہوتا ہے۔ تناؤ اور اضطراب کی درج ذیل وجوہات ہوسکتی ہیں؛

  • * بلڈپریشر میں اضافہ

  • * گرم یا ٹھنڈا پسینہ

  • * جسم کا غیرمعمولی لرزنا

  • * سردرد جیسے تناؤ کا سردرد


اگر آپ کو محسوس ہورہا ہے کہ تناؤ آپ کے جسم میں تکلیف کا باعث بن رہا ہے تو اپنی روزمرہ زندگی میں تبدیلیاں لائیں تاکہ تناؤ کو کم کیا جاسکے اس کے لئے درج ذیل اقدامات پر توجہ دیں-

اپنی سانس پر توجہ دیں اور اپنے ذہن کو ان واقعات اور لوگوں سے دور رکھیں جن کی وجہ سے آپ کے ذہن پر دباؤ پڑتا ہے۔
سیر کریں اور دباؤ ماحول چھوڑ دیں۔
اپنے دباؤ کے احساسات کسی کے ساتھ بانٹیں جن پر آپ اعتماد کرتے ہیں۔
 

Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk

پانی کی کمی

پانی ہماری زندگی کا لازمی جزو ہے اس کے بغیر آپ کا جسم معمول اور صحت مند ہونے کے بہت سارے عوامل ٹھیک طریقے سے سرانجام نہیں دے سکتا جیسے کہ سانس اور عملِ انہضام۔جب آپ پانی کی کمی کا شکار ہوتے ہیں تو جسم کے بہت سے حصے ٹھیک سے کام سرانجام نہیں دے سکتے جسکے نتیجے میں جسم میں تکیف محسوس ہوتی ہے پانی کی کمی کی دیگر علامات درج ذیل ہیں؛

  • * سیاہ پیشاب

  • * چکر آنا

  • * تھکن

  • * انتہائی پیاس


اگرآپ اسہال جیسی حالت کی وجہ سے پانی کی کمی کا شکار ہیں تو کافی مقدار میں پانی پیئں دن میں آٹھ گلاس تک پانی پیئں۔


نیند کی کمی

بھرپورنیند نہ لینا آپکی صحت کو خراب کرسکتا ہے آپ کو ہر رات کم از کم چھ سے آٹھ گھنٹے سونا چاہیے۔ آنکھوں کی تیز حرکت اور صحت مند رکھنے کے لئے مناسب نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔اس کے علاوہ دماغ کو بھی تازہ اور چوکنا رکھنے کے لئے نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔نیند کی کمی کی دیگر علامات ہیں؛

  • * الجھن یا بگاڑ

  • * دوسروں کو پڑھنے یا سننے میں پریشانی

  • * ٹھیک طریقے سے بولنے میں پریشانی

  • * چیزوں کویاد رکھنے میں پریشانی
     

بھرپورنیند کے لئے درج ذیل اقدامات کی پیروی کر کے آپ اپنی نیند پوری کرسکتے ہیں؛

  • * گرم چائے یا دیگرمشروبات سے پرہیز

  • * کمرے میں خاموشی

  • * موسیقی سے پرہیز


خون کی کمی

خون کی کمی اس وقت ہوتی ہے جب آپ کے جسم میں سرخ خلیوں کی تعداد کم ہو جب آپ کے جسم کو مناسب آکسیجن نہیں ملتی تو خون کی کمی کی وجہ سے جسم تھکاوٹ کا شکار ہوتا ہے کیونکہ اسے صحت مند رہنے کے لئے آکسیجن کی ضرورت ہوتی ہے۔خون کی کمی کی دیگر علامات درج ذیل ہیں؛
 

 
  • * تھکن

  • * دل کی غیرمعمولی شرح

  • * چکر آنا

  • * سرد ہاتھ پاؤں

  • * پیل ارنگ
     

جب ہمارے جسم میں وٹامن، فولیٹ اور آئرن کی مناسب مقدار نہیں ہوگی تو جسم خون کی کمی کا شکار ہوگا۔

وٹامن ڈی کی کمی


جب جسم میں وٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے تو کیلشیم کی سطح بھی کم ہوجاتی ہے ہمارے جسم کے بہت سے اہم اعضاء جیسے گردے اور عضلات کو مناسب طریقے سے کام کرنے کے لئے کیلشیم پر انحصار کرتے ہیں آپکی ہڈیوں کو صحت مند رہنے کے لئے کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیلشیم کو جذب کرنے کے لیے خاطر خواہ وٹامن ڈی کے بغیر آپ کے اعضاء ہڈیوں اور جسم میں درد محسوس ہوتا ہے۔ وٹامن ڈی کی علامات درج ذیل ہیں؛

  • * چکرآنا

  • * الجھن

  • * جسم میں درد


جسمانی درد جب طویل صورت اختیار کر لے تو اس کے لئے ڈاکٹر سے رابطہ ضروری ہے۔ آج کے ترقی یافتہ دور میں آپ گھر بیٹھے ڈاکٹر سے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں اسکے علاوہ وڈیو کسلٹیشن کے ذریعے سے بھی آپ ڈاکٹر سے رابطہ حاصل کر سکتے ہیں۔

بشکریہ: marham.pk

 
Get Appointment of Doctors in Your City at Marham.pk

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.