ایک کلو تخم بلنگا میں 5 کلو گوشت کی طاقت کیسے۔؟



خم ملنگا ایک مشہور اور گرمیوں میں کثرت سے استعمال ہونے والے بیج ہے۔ جس کی افادیت بہت زیادہ ہے اور اس کے استعمال سے بہت سارے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔ تخم ملنگا کا استعمال عام طور پر مشروبات میں ہوتا ہے جس کی وجہ سے مشروبات میں مٹھاس در آتی ہے اور ا س کے ساتھ گرمیوں میں فوری طور پر اس سے ٹھنڈک بھی حاصل ہوتی ہے ۔ اس کو وزن کم کرنے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے



لیکن اس کے ساتھ جسم میں طاقت پیدا کرنے کے لئے اس کا استعمال بہت ہی فائدہ مند ہے ۔ تخم ملنگا اس کو بلنگا بھی کہتے ہیں اس کا استعمال عموما مشروبات میں ہوتا ہے کیونکہ اس کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور اس کے استعمال سے جسم میں موجود گرمائش کا خاتمہ ہوتا ہے ۔اس کے استعمال سے معدہ کی کارکردگی بہتر ہوتی ہے تیزابیت میں کمی آتی ہے۔


تخم بلنگا تلسی پودے کی ہی ایک قسم ہے لیکن اس کے پتوں میں تھوڑی سی کھٹاس ہوتی ہے عموما اس کا پودا 4 فٹ تک ہوتا ہے ۔ اس میں موجود اومیگا تھری کھانا ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور تیزابیت بھی ختم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیٹ اور آنتوں کی صفائی کرتا ہے،نیند کو بہتر بناتا ہے، مدافعتی نظام کو مزید بہتر کرتا ہے۔


شوگر کے مریض اور عام افراد جو وزن بڑھ جانے کی وجہ سے پریشان ہیں، آج ہم آپ کو ایک ایسا نسخہ بتائیں گے، جس پر عمل کر کے آپ صرف 7 دن میں اپنی چربی پگھلا سکتے ہیں۔ یہ نسخہ لیموں سے بنایا گیا ہے جو کہ چربی پگھلانے کے لئے انتہائی شاندار پھل ہے اور اس کے استعمال سے میٹابولزم تیز ہونے کے ساتھ وزن کم ہوتا ہے۔


شربت بنانے کے لئے درج ذیل اجزاء چاہئے ہوتے ہیں ڈیڑھ گلاس پانی ایک چمچ تخم ملنگ ایک چمچ شہد ڈیڑھ چمچ لیموں کا پانی ان تمام اشیاء کو اچھ ی طرح مکس کر لیں اور دن کے کسی وقت بھی اس کا استعمال کریں آپ اپنے جسم میں پیدا ہونے والی طاقت کو خود محسوس کریں گے
Courtesy: Daily Ausaf

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.