فیس لفٹنگ، سکن ٹائٹننگ کاسمیٹک لیزر ٹریٹمنٹ

عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ انسان کے چہرے میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔ چہرے کا حجم کم ہونے لگتا ہے جس کی وجہ عموماً جلد میں پائے جانے والے فیٹ سیل Fat Cells ہوتے ہیں، جس کی وجہ سے جلد آگے کو لٹکنے لگتی ہے، جہرے پر جھریاں پڑ جاتی ہیں اور جلد میں شکنیں یا تہیں سی نظر آنے لگتی ہیں۔ اور اگر کسی وجہ سے انسانی جسم میں وزن میں کافی کمی آ جائے

بیماری کی وجہ سے یا ورزش اور ادویات کی وجہ سے وزن کم ہونا تب بھی جلد کا لٹکنا ایک مسئلے کی شکل میں سامنے آتا ہے۔ ایسی صورتحال میں، جہاں آپ کی جلد اس حد تک لٹکنے لگے کہ دیکھنے والے اس کی واضح طور پر نشاندہی کر پائیں، تو آپ کے پاس علاج کروائے بغیر اس مسئلہ سے چھٹکارا پانے کا کوئی اور طریقہ نہیں رہتا۔

فیش لفٹ اور سکن ٹائٹننگ کے لیے پلاسٹک سرجری کی صورت میں سرجری کے ذریعے اس مسئلہ کا علاج عرصہ دراز سے ہوتا چلا آ رہا ہے۔ لیکن اس میں" تکلیف "اور "وقت"، دو ایسے عناصر ہیں جن کی بنا پر سرجیکل طریقہ کار کو اپنانے سے پہلے مریض کئی بار سوچنے پر مجبور ہو جاتا تھا۔ پچھلے چند سالوں سے انسانی جلد کی خوبصورتی کو مرکز بنا کر میڈیکل ٹیکنالوجی کے میدان میں کام کرنے والے ادارے اور افراد ایسے نتائج پر کام کر رہے ہیں جن سے چہرے کی جھریوں، بڑھتی عمر کے ساتھ چہرے پر بنتی لکیروں Age lines سے کم سے کم وقت میں نجات حاصل کی جا سکے تاکہ وہ لوگ جن کے لیے تکلیف برداشت کرنا اور وقت نکالنا ایک مسئلہ ہے، وہ اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔
پہلے پہل اس مسئلہ کا حل لیزر پیل Laser Peel اور ڈیپ کیمیکل پیل Deep Chemical Peel کی صورت میں نکالا گیا، جس میں جلد کی اوپر سطح Epidermis کو لیزر \ کیمیکل سے ہلکا سا جلایا جاتا ہے، اور اس کے رد عمل سے نئی جلد پیدا ہوتی ہے۔ ان طریقوں میں اوپر کی جلد Epidermis کے جلنے سے جلد میں پائی جانے والی پروٹین کولیجن Collagen دوبارہ سے پیدا ہوتی ہے اور نئی جلد کی پیدائش میں معاون ہوتی ہے۔ ان پیلز Peels کے نتیجے میں ہونے والے چند ایسے مسائل ہیں جن کی بنا پر ان کو ناپسند کیا جاتا ہے۔
· چہرے پر پیل کے نتیجے میں بننے والے زخم جو کہ کئی دن تک رہتے ہیں
· شدید پے چینی اور چبھن
· کئی ماہ تک رہنے والی چہرے کی لالی جسے چھپانے کے لیے میک اپ کا سہارا لینا پڑتا ہے
· پِیل شدہ اور غیر پیل شدہ جلد کے مابین فرق کا نظر آنا

ان مسائل کی بنا پر میڈیکل ٹیکنالوجی کے میدان میں کام کرنے والے ماہرین نے ایسے طریقہ کار کے بارے میں تحقیق شروع کی جس میں جلد کی اوپر کی تہہ Epidermis کو نقصان پہنچائے بغیر کولیجن کو دوبارہ پیدا کیا جاسکے، اور سب سے اہم مسئلہ، "وقت" کوبھی کم کیا جاسکے۔اور آج اس کا نتیجہ لیزر کاسمیٹک سرجری کے صورت میں موجود ہے۔
لیزر سکن ٹائٹننگ ایک ایسا عمل ہے جس میں جلد کے اندر موجود کولیجن کی پیداوار کو بڑھا کر جلے کے تباہ شدہ خلیوں کو پھر سے پیدا کیا جاتا ہے۔اس عمل میں لیزر سے پیدا کی گئی سنگل ویو لینتھ لائٹ انرجی سے جلد میں کولیجن پیدا کرنے والی خلیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو کہ اس لیزر انرجی کے ردعمل میں نئے کولیجن خلیے پیدا کرتے ہیں۔ اس عمل کی خصوصیت یہ ہے کہ اس میں نہ تو زخم کے بھرنے کے انتظار کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے، اور نہ ہی اس تکلیف سے جو پِیل کے عمل کے نتیجہ میں ہوتی ہے۔ اس عمل سے گزرنے کے بعد مریض فوری طور پر اپنا کام بھی شروع کر سکتا ہے اور خواتین فوری طور پر بنا کسی خطرے کے جلد پر میک اپ بھی کر سکتی ہیں۔پورے چہرے اور گردن کی لیزر سکن ٹائٹننگ اور فیس لفٹنگ کا عمل ایک گھنٹہ میں مکمل ہو جاتا ہے۔
لیزر سکن ٹائٹننگ کو صرف چہرے ہی نہیں بلکہ پورے جسم پر کسی بھی حصہ پر جلد کو بہتر بنانے کے لیے  استعمال کیا جا سکتا ہے۔ملائم، ہموار جلد، جھریاں کم کرنے، مساموں کے سائز اور ساخت کو درست کرنےاور مہاسوں Acne کے داغوں کو ختم کرنے کے لیے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔

 

 

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.