صحت مند آنکھوں کے لیے ورزش ضروری

روزانہ ورزش کرنا بےشمار طبی فوائد کے ساتھ آپ کی آنکھوں کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہوسکتا ہے

دی نیوز ٹرائب کی شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ ایک نئی تحقیق میں سامنے آیا ہے
 

امریکہ میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق روزانہ ورزش جسمانی صحت کے ساتھ آپ کی بینائی کے تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے-

تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہفتے میں 3 سے 4 بار ورزش کرنے کے عادی افراد میں نظر کی کمزوری کا خطرہ کاہل یا سست افراد کے مقابلے میں 58 فیصد تک کم ہوجاتا ہے-
 


ماہرین کے مطابق عمر بڑھنے کے ساتھ آنکھوں کے امراض نظر کی کمزوری کا سبب بنتے ہیں لیکن کچھ احتیاطی تدابیر جیسے تمباکو نوشی سے دوری اور جسمانی سرگرمیوں کے ذریعے ان پر قابو پایا جاسکتا ہے-

Reviews & Comments

Disclaimer: The information on this website is for general knowledge only and must not be used as medical advice or guidance. Don't make your health decisions ousing this information only. Always consult a professional medical expert regarding health issues. While we strive to provide accurate and up-to-date information gathered from various sources, errors may occur. Hamariweb.com can't be held liable for any error or omission. Doctors and hospital staff are not obligated to review or respond to this content.