رات میں کیلا کھانا کیسا ہے ؟



کیلا انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے، اس میں موجودغذائیت اور اینٹی آکسیڈینٹس انسان کے لیے صحت بخش ہیں۔غذائی اعتبار سے کیلے کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتاکیونکہ کیلا غذائیت سے بھر پور ہےجو انسانی جسم کو پلک جھپکتے ہی توانائی فراہم کرتا ہے۔



کیلے میں بھرپور پوٹاشیم موجودہوتا ہے جو کہ بلڈ پریشر لیول کو کنٹرول رکھنے کے لیےبہت ضروری ہے ۔


کیلا پیٹ میں موجود السر کا سبب بننے والے جراثیم کو ختم کرتا ہے کیونکہ یہ تیزابیت کو دور کرتا ہےجبکہ قبض کے لئےبھی اکسیر ہے ۔کچھ پرانے لوگوں کے مطابق رات میں کیلاکھانا زکام اور کھانسی کا سبب بنتا ہےلیکن کیا واقعی کیلا رات میں کھانا تقصان دہ ہے؟


.اور ساتھ ہی ساتھ دل کی دھڑکن کو نارمل رکھتا ہے۔کیلے میں سوڈیم ہائی کاربونیٹ ہوتا ہے۔ جو معدہ کے لیے بے حد مفید ہے


ماہرین کے مطابق کیلا دن یا رات کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے۔ مگرچونکہ کیلے کو ہضم ہونے میں وقت لگتا ہے اسی لیےاگر رات میں کیلا کھانا ہے تو سونے سے کم از کم 2 گھنٹے پہلے کھائیں۔کیلے میں میگنیشیم کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اور یہ ہضم ہونے میں وقت لیتا ہے اسی لیے کھانے کے فوراً بعد نہ سویا جائے۔
Courtesy: Daily Ausaf

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.