بواسیر کا آسان علاج

بواسیر دو قسموں کی ہوتی ہے۔ایک کو ہم بادی بواسیر اور دوسری کو ہم خونی بواسیر کے ناموں سے جانتے ہیں۔خونی بواسیر میں مقعد کے اندر اور باہر سرخ رنگ کے مسے بن جاتے ہیں۔یہ مسے انگور کے گچھوں کیطرح ہوتے ہیں۔ان سے خون جاری ہوتا ہے۔قبض رہنے کی وجہ سے پاخانہ کرتے وقت زور لگانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے دباؤ پڑنے سے خون جاری ہو جاتا ہے۔مرض پرانا ہو جائے تو قطرہ قطرہ ٹپکتا رہتا ہے۔اس کی بنا پر سخت درد ہوتا ہے۔اور مریض کے بیٹھنا بھی دوبر ہو جاتا ہے۔خون بہنے کی وجہ سے کمزوری ہو جاتی ہے۔اور مقعد میں سوزش ہو جاتی ہے۔

بادی بواسیر میں مسے مقعد کے باہر ہوتے ہیں۔پیٹ میں ہر وقت گیس جیسی علامات ہوتی ہیں۔بواسیر سے جوڑوں ،کمر اور زانو میں دردر رہتا ہے۔چہرہ اور جسم کی رنگت پھیکی پڑ جاتی ہے۔خون کی کمی کی وجہ سے پیلی رنگت بھی ہو جاتی ہے۔بواسیر کی وجہ سے ہی مقعد میں جلن اور خارش بھی ہوتی ہے۔اور پاخانہ قبض سے آتا ہے۔بادی بواسیر میں خون خارج نہیں ہوتا۔

اسباب:
٭بواسیر کی اہم وجہ قبض جسکو ام الامراض بھی کہتے ہیں۔
٭یہ مرض زیادہ دیربیٹھ کر کام کرنے والوں کو بھی ہو جاتا ہے۔
٭تیز مرچ مصالحہ کا استعمال بھی اس مرض کی وجہ ہو سکتا ہے۔
٭شراب نوشی سے بھی یہ مرض ہو جاتا ہے۔
٭گرم اور خشک اشیا ء کا بکثرت استعمال بھی بواسیر کا سبب بنتا ہے۔
٭گوشت اور کباب وغیرہ بکثرت کھانا۔

علاج:
٭نہار منہ انجیر کا استعمال روزانہ کریں۔کم از کم تین دانے ضرور کھائیں۔
٭قبض نہ ہونے دیں ۔اس کے لئے نہار منہ کم از کم چار گلاس پانی ضرور پیئیں۔

ہومیو پیتھک علاج:
خونی بواسیرکے لئے:
٭کالن سونیا Collinsonia 30کے پانچ قطرے دو گھونٹ پانی میں ڈال کر صبح،دوپہر،شام استعمال کریں۔پہلی خراک سے ہی انشاء اﷲ آرام ہو گا۔
٭ہیما میلسQ خونی بواسیر کی بہترین دوا ہے۔جب خون سیاہ رنگ میں آئے اور مقعد میں سوزش بھی ہو تو یہ دوا خون روکنے میں مدد کرتی ہے۔اس دوا کے بیس قطرے تھوڑے سے پانی میں ملا کر بیرونی طور پر استعمال کریں۔ہیما میلس 30کی گولیاں چار بار روزنہ کھائیں۔
٭ایلوز30 اگر سخت قبض ہو تو پھر اس دوا کا دن میں تین بار پانچ قطرے دو گھونٹ پانی میں ملا کر استعمال کریں۔

خشک یا بادی بواسیر کے لئے:
٭ایسکولس ہپAssculus Hip 3x کے پانچ قطرے دو گھونٹ پانی میں ملا کر استعمال کریں۔
٭پلانٹیگو میجر Plantago Major Q کے بیس قطرے کسی بھی لوشن میں ملا کر صبح و شام مسوں پر استعمال کریں۔
غذائی پرھیز:تلی ہوئی،گرم و خشک اشیاء،چائے،کافی ،گوشت ،شراب سے مکمل پرھیز رکھیں۔
پانی ،سبزیوں اور پھلوں کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.