آپ کو آسان لوشن گھر پر بنانے کا طریقہ بتایا جائے گا جس کے استعمال سے چہرے کا رنگ صاف کیا جا سکتا ہے ۔اور موئسچرائزنگ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے اس سے آپکی رنگت بھی کھلے گی اور چہرے سے ہر طرح کے جرا ثیم بھی صاف ہوں گے ۔یہ لوشن ہر طرح کی جلد پر استعمال کیا جا سکتا ہے یہ بہت فائدے مند ہے آپ کی جلد کے لیے اور آپ کی پھٹی جلد کو اچھا کرے گا۔
لوشن بنا نے کا طریقہ:
دہی کے 4 چمچ
بالائی کے 2 چمچ
بادام کا تیل 1چمچ
گلیسرین 1چمچ
ان چاروں چیزوں کو اچھی طرح سے مکس کرنا ہے اور میٹھے بادام کا تیل لیا جائے گا اور اس کو کسی بھی بوتل میں ڈال لیں اور یہ لوشن اتنا ہوگا کہ آپ اس کو پانچ دن تک استعمال کر سکتے ہیں استعمال کا طریقہ رات میں لگا کر سو جائیں اور صبح اٹھ کر اچھی طرح دھو لیں ۔
اور اسی طرح جب یہ لوشن ختم ہو جائے تو دو بارہ بنا لیں پھر ایسی طرح استعمال کریں۔
اس کے استعمال سے آپ کی جلد صاف ہو جائے گی اور جو پریشانی تھی کہ جلد پھٹ جاتی ہے اٗس سے بھی نجات ملے گی ۔اس کے علاوہ آپ اسے موئسچرائزنگ کیلئے بھی استعمال کر سکتے ہیں خشک چہرے پر بھی خوبصورت سا نکھار دے گا یہ لوشن ۔
موسم سرما میں چہرے کی خشکی دور کرنے اور گورا بنانے کا بہترین نسخہ اب آپ اپنے گھر پر تیار کرسکتے ہیں اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں -
آج تک آپ اپنی جلد پر طرح طرح کہ لوشن لگا تے آئے ہیں جن کے لگانے سے آپ کو کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ پر اب آپ یہ لوشن بآسانی اپنے گھر میں بنا سکتے ہیں اور اس کا استعمال آپ کے لیے کرامت ثابت ہوگا۔