اچھی صحت بہت بڑی نعمت ہے۔ صحت ہے تو جہاں ہے، صحت نہیں تو کچھ نہیں۔
لوگ تندرست و توانا رہنے کیلئےورزش اور اچھی خوراک کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ان کی زندگی لمبی اور خوشگوار گزر سکے لیکن ایک نئی طبی تحقیق لمبی زندگی کا ایسا راز سامنے لائی ہے جس کو ہم سب آسانی سے اپنی زندگی میں لاسکتے ہیں اور خوشگوار اور لمبی زندگی گزار سکتے ہیں۔
جی ہاں ایک تحقیق کے مطابق دن بھر میں بیٹھ کر گزارے جانے والے وقت کے محض 30 منٹ کسی بھی قسم کی ہلکی جسمانی سرگرمی سے بدل دینا لمبی زندگی کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ سرگرمیاں چلنا پھرنا وغیرہ ہے اور ایسا کرنے سے موت کا خطرہ 17 فیص کم ہوسکتا ہے جبکہ اگر سخت ورزش یا تیز چہل قدمی کی جائے تو موت کا خطرہ 35 فیصد کم کر دیتا ہے۔
بہت زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنا متعدد طبی مسائل جیسے خون کی شریانوں سے جڑے امراض، قبل از وقت بڑھاپا، گردوں کی بیماریوں اور دیگر کا باعث بنتا ہے۔