سلاد اور کھیرے کو ملاکر ہرگز استعمال نہ کریں ورنہ پچھتائیں گے ،ماہرین نے حیران کن انکشاف کردیا



سلاد میں کھیرے، پیاز اور ٹماٹروں کو بہت شوق سے کھایا جاتا ہے اور یہ سمجھاجاتا ہے کہ ان کی وجہ سے جسم کو توانائی اور متوازن خورک ملتی ہے لیکن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھیروں اور ٹماٹروں کو کبھی بھی ملاکر نہیں کھان چاہیے۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کھیروں اور ٹماٹروں کو ہضم ہونے میں ایک جیسا وقت نہیں لگتا لہذا کبھی بھی انہیں ملاکر نہ کھائیں۔



ان کا کہنا ہے کہ جو کھانا جلد ہضم ہوجائے اور دوسرا دیر لگائے تو اس کی وجہ سے معدے پر زیادہ بوجھ پڑتا ہے اور ساتھ ہی جسم میں پوائزن ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ایسے کھانوں کو ملاکرکھانے سے پیٹ میں گیس، سوزش اور درد کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔ نہ صرف ٹماٹر اور کھیرے کو ملاکر کبھی نہیں کھاناچاہیے بلکہ کچھ کھانے ایسے بھی ہیں جنہیں کبھی ملاکر نہیں کھانا چاہیے،آئیے آپ کو ان کے بارے میں بتاتے ہیں۔

کھانے کے بعد پھل:اکثر کھانے کے بعد پھل شوق سے کھایا جاتا ہے لیکن یہ ایک قبیح عادت ہے لہذا ابھی سے یہ عادت تبدیل کرلیں۔کھانے کے بعد پھل کھانے سے انہیں ہضم ہونے میں دیر لگتی ہے جس کی وجہ سے یہ معدے میں زیادہ دیر رہتے ہیںمکرونی اور چیز(پنیر)یا گوشت:یہ کھانا بھی شوق سے کھایا جاتا ہے لیکن یہ بھی صحت کے لئے نقصان دہ ہے۔


مکرونی سٹارچ سے بھرپور ہوتی ہے جبکہ پنیر یا گوشت میں پروٹین ہوتی ہے اور ان دونوں کا ہضم ہونے کا وقت مختلف ہے جس کی وجہ سے پیٹ میں گیس کا مسئلہ بڑھ جاتا ہے۔بریڈ یا نوڈلز جوس کے ساتھ:جوس میں موجود ایسڈز کی وجہ سے نوڈلز اور بریڈ کا سٹارچ متاثر ہوگا اور ہضم ہونے میں مشکل ہوگی۔سبزیاں اور پنیر:ان دونوں کو ملاکر کھانے سے پیٹ میں گیس بھرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔تربوز اور خربوزہ:ان میں سے صرف ایک پھل ایک وقت میں کھائیں، کبھی بھی دونوں کو ملاکر نہیں کھانا چاہیے۔ کیلا اور دودھ:ان دونوں کو ملاکر شیک کی صورت میں بہت پسند کیا جاتا ہے لیکن اس کی وجہ سے نظام انہضام سست ہوجاتاہے۔
Courtesy: Daily Ausaf

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.