اعصابی امراض کے معروف ڈاکٹر Peter D’ Adamo کہتے ہیں کہ
“ انسان کو اپنی خوراک کا انتخاب اپنے بلڈ گروپ کے مطابق کرنا چاہیے“- صحت
مند رہنے اور مثالی وزن کے حصول کے لیے انفرادی غذا کا استعمال بہت مفید ہے-
ڈاکٹر پیٹر کے مطابق “ بلڈ گروپ کی اہمیت اور انفرادیت کا اندازہ اس بات سے
باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے چند ایسے غذائیں ہیں جو
کسی مخصوص بلڈ گروپ کے حامل افراد کے لیے تو فائدہ مند ہیں جبکہ دیگر مخصوص
بلڈ گروپ والوں کے لیے نقصان دہ- یہاں تک کہ ورزش کا بھی آپ کے بلڈ گروپ سے
گہرا تعلق ہوتا ہے یا پھر آپ کا بلڈ گروپ آپ کے لیے بیماری کا سبب بھی بن
سکتا ہے“- ڈاکٹر پیٹر نے اپنی کتاب میں ان مضر اثرات کی وضاحت بھی کی ہے
لیکن ان کا بنیادی مقصد بلڈ گروپ کے مطابق غذا کا استعمال اور اس کی مقدار
کا تجزیہ کرنا تھا-
بنیادی طور پر 4 اقسام کے بلڈ گروپ ہوتے
ہیں:
|
1- بلڈ گروپ اے (Blood
Group A)
20 ہزار سال قبل جب انسان زراعت کے شعبے میں ترقی کر رہا تھا تو اس وقت بلڈ
گروپ اے میں ہمیشہ کے لیے تبدیلی واقع ہوچکی تھی- اور اب وہ تمام افراد جو
بلڈ گروپ اے کے حامل ہیں ان کے لیے مناسب یہی ہے کہ وہ سبزیوں کا استمال
زیادہ سے زیادہ کریں- ایسے لوگوں کو عام طور پر “The agrarians “ کہا جاتا
ہے- |
|
2- بلڈ گروپ او (Blood Group O)
یہ بلڈ گروپ 30 ہزار سال سے زیادہ پرانا ہے اور دنیا کے سب سے قدیم ترین
بلڈ گروپس میں سے ایک ہے- ایسے بلڈ گروپ کے حامل افراد کے کو دوسرے بلڈ
گروپ گروپس والوں سے زیادہ پروٹین سے بھرپور غذا درکار ہوتی ہے- وہ لوگ جن
کا بلڈ گروپ او ہوتا ہے ان کو “hunters” کہا جاتا ہے-
|
|
3- بلڈ گروپ بی (Blood Group B)
بلڈ گروپ بی کے حامل افراد کو “the nomads” کہا جاتا ہے کیونکہ ایسے افراد
خود کو ڈیری مصنوعات مثلاً دودھ دہی وغیرہ کا عادی بنا سکتے ہیں-یہ بلڈ
گروپ 10 ہزار سال قبل دریافت ہوا تھا-
|
|
4- بلڈ گروپ اے بی (Blood Type AB)
یہ ایک نیا بلڈ گروپ ہے لہٰذا اس بلڈ گروپ کی غذا بلڈ گروپ اے اور بی کے
درمیان ہوتی ہے- اس خون کی قسم صرف 1 ہزار سال پرانی ہے اور اس گروپ کے
حامل افراد “enigmas” کہلاتے ہیں-
|
|
بلڈ گروپ کے اعتبار سے تجویز کردہ غذائیں:
بلڈ گروپ اے:
ہضم ہونے والے کھانے: اس بلڈ گروپ میں شامل لوگ بجائے پاستا اور ڈبل روٹی
کھانے کے ثابت اناج اور سبزیاں کھائیں-اس کے علاوہ اس بلڈ گروپ کے حامل
افراد بیر٬ انجیر اور سیب آرام سے کھا سکتے ہیں- گری دار میوے اور سویا
کھانے کی اجازت ہے-
ہضم نہ ہونے والے کھانے: کسی قسم کا گوشت یہاں تک کہ لوبیا اور دودھ دہی سے
بنی اشیا سے بھی پرہیز کرنی چاہیے-
|
|
بلڈ گروپ او:
ہضم ہونے والے کھانے: سمندری غذا٬ سرخ گوشت٬ چکن اور دوسرے پروٹین سے
بھرپور کھانے کھائے جاسکتے ہیں- جہاں تک سبزیوں کا تعلق ہے تو اس میں پالک٬
گوبھی اور سیربین کھائی جاسکتی ہے-
ہضم نہ ہونے والے کھانے: پھلیاں٬ مونگ پھلی٬ دال٬ دودھ اور دہی سے بنی
غذاؤں کے ساتھ ساتھ اناج اور گندم وغیرہ سے پرہیز کریں-
|
|
بلڈ گروپ بی:
ہضم ہونے والی کھانے: ہری سبزیاں٬ پھل٬ اناج٬ ٹرکی٬ سرخ گوشت اور مچھلی-
نہ ہضم ہونے والی کھانے: ہر قسم کے بیج٬ مونگ پھلی٬ چکن٬ دال اور مکئی-\
|
|
بلڈ گروپ اے بی:
ہضم ہونے والی کھانے: ٹوفو٬ ٹرکی٬ سمندری غذا٬ ان سب کے علاوہ سبزیاں٬
پھلیاں٬ تربوز٬ انجیر سیب اور کیلے بھی اچھا انتخاب ہے-
نہ ہضم ہونے والی کھانے: مکئی٬ سرخ گوشت (اس سے آپ کو پیٹ درد کی شکایت
ہوسکتی ہے)- اس کے علاوہ زیادہ مقدار میں کیفین کا استعمال کرنے سے بھی
پرہیز کرنی چاہیے-
|
|