پھیپھڑوں اور سانس کی بیماریوں سے بچنے کے لیے احتیاط

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ خواتین کپڑے دھونے کے بعد انہیں اندر کمروں یا صحن میں ہی خشک ہونے کے لئے ڈال دیتی ہیں۔ انہیں اس کا علم نہیں ہوتا کہ یہ ایک انتہائی خطرناک عمل ہے اور اس کی وجہ سے سانس کیبیماریاں اور پھیپھڑوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ Precautions To Prevent Lung And Respiratory Diseases

ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ کپڑوں سے نکلنے والی نمی اور ڈٹرجنٹ کی وجہ سے بخارات ہمارے پھیپھڑوں کے لئے نقصان دہ ہوتے ہیں۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کپڑوں کی وجہ سے نمی کا تناسب 30فیصد سے زائد ہوجاتا ہے اور کپڑوں کی نمی جو کہ سانس کے لئے اچھی نہیں ہوتی ہمیں سانس کی تکالیف میں مبتلا کردیتی ہے۔جتنی زیادہ نمی ہوگی اتنا ہی فنگس ہونے کا امکان بڑھ جائے گا۔کچھ کپڑوں میں دو لیٹر سے بھی زائد پانی ہوتا جس کی وجہ سے کمرے میں نمی تیزی سے بڑھتی ہے۔کچھ لوگوں کے لئے شاید یہ سنگین مسئلہ نہ ہو لیکن جو لوگ پہلے ہی دمے یا کینسر کا شکار ہوں انہیں اس سے کافی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں تاہم نارمل لوگوں کے لئے بہترہے کہ وہ احتیاط کریں۔

Reviews & Comments

Disclaimer: The information on this website is for general knowledge only and must not be used as medical advice or guidance. Don't make your health decisions ousing this information only. Always consult a professional medical expert regarding health issues. While we strive to provide accurate and up-to-date information gathered from various sources, errors may occur. Hamariweb.com can't be held liable for any error or omission. Doctors and hospital staff are not obligated to review or respond to this content.