خواتین کے لیے میتھی دانہ کے چند حیرت انگیز فائدے



میتھی دانہ کے بےشمار فوائد کو دیکھتے ہوئے خواتین کی صحت کو بہتر کرنے کے لیے اس کا استعمال صدیوں سے چلا آرہا ہے ۔ میتھی دانہ ہارمونز کی ترتیب کو برقرار رکھنے کے لیے ایک بہترین دوائی کے طور پر مانا جاتا ہے اور بہت سی خواتین اسے استعمال بھی کرتی ہے ۔ ذیل میں ہم کچھ ایسے گھریلو نسخے بتار رہے ہیں جن پر عمل کر کے خواتین ان مسائل سے نجات پا سکتی ہیں ۔

ہارمونز کی بے ترتیبی:


ایک چائے کا چمچ میتھی دانہ ایک کپ پانی میں شامل کر کے پینے سے ہارمونز کی بے ترتیبی درست ہوجاتی ہے ۔ اس چائے کو دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ ہارمونز کی ترتیب کے لیے یہ چائے جادوئی طرح سے کام کرتی ہے ۔
اسٹریس اور پریشانی کا علاج:


اگر آپ مسلسل پریشان ہیں اور آپ کو بہت زیادہ ذہنی تناؤ رہتا ہے تو اس نسخے پر عمل کر کے آپ اپنا اسٹریس لیول کم کرسکتی ہیں ۔اس کے لیے میتھی دانہ ، لیموں کا رس، شہد ، تلسی کے چند پتے اور ایک دار چینی کا ٹکڑا ایک کپ پانی میں اُبال کر ٹھنڈا کرکے پی لیں ۔اسٹریس لیول میں ضرور کمی آئے گی ۔
ماہواری کے درد میں کمی:


ایک چٹکی میتھی دانہ ایک گلاس نیم گرم پانی کے ساتھ پینے سے ماہواری کے درد سے نجات مل سکتی ہے ۔ ایام مخصوصہ سے دو یا تین دن پہلے بھی اگر اس نسخہ پر عمل کیا جائے تو periodsکی وجہ سے ہونے والی دوسری پریشانیوں سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے ۔
بلیک ہیڈ کے خاتمے کے لیے:


تین کھانے کے چمچ میتھی دانہ دو کپ پانی میں اُبالیں اتنا اُبالیں کہ پانی آدھ رہ جائے ۔ اب میتھی دانہ کا پیسٹ بنا لیں اور اس پیسٹ کو اپنے پر بلیک ہیڈز اور کھلے مسام پر لگا لیں۔ اسے خشک ہونے دیں پھر چہرے پر اسکرب کر کے اُتار لیں ۔ پہلی دفعہ کے استعمال سے آپ واضح فرق محسوس کریں گے اور روزانہ کے استعمال سے بلیک ہیڈز ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائیں گے۔ میتھی دانہ کے پانی کو بالوں کی جڑوں میں لگالیں اور پوری رات لگا رہنے دیں ۔ صبح نیم گرم پانی دھو لیں ۔ اس سے بالوں کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں اور بال گھنے ہوتے ہیں ۔۔
نئی ماؤں کے لیے:


میتھی دانہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لیے بہت مفید ہے ۔ اس کے علاوہ ڈیلیوری کے بعد ہونے والی کمزوری میں بھی میتھی دانے کے استعمال سے بہت افاقہ ہوتا ہے ۔ یہ ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے ۔ میتھی دانہ ہر طرح سے خواتین کے لیے بہترین ہے۔
Courtesy: Daily Ausaf

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.