شہد اور ناریل کا تیل ! اس کے ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی اس کے استعمال پر مجبور ہوجائیں گے

شہد اور ناریل کے تیل سے کھانسی کا علاج اورجلد کی خوبصورتی دونوں پائیں۔ ان کے 3 ایسے فوائد جو جان کر آپ بھی اس کے استعمال پر مجبور ہوجائیں گے۔ آج کل لوگوں میں آرگینک چیزوں ،غذاؤں،بیوٹی پروڈکٹ وغیرہ کے استعمال کا رجحان بڑھ رہا ہے۔اور اس بات سے لوگ بہت خوش ہوتے ہیں کہ وہ قدرتی اجزاء کا استعمال کریں اور کیمیکل سے پاک اشیاء استعمال کریں ۔ان کو یہ سوچ کر اطمینان نصیب ہوتا ہے جب وہ یہ جانتے ہیں کہ ان کے زیر استعمال اشیاء ان کے بالوں ،جلد،ناخن اور چہرے کے لئے بہترین ہیں۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شہد اور ناریل کا تیل کا مرکب آپ کے لئے کتنا بہترین اور طاقتور ہے۔ Honey And Coconut Oil Benefits

شہد اور ناریل کے تیل کے فوائد
شہد
شہد میں اینٹی مائیکروبیل اور اینٹی وائرل پروپرٹیز موجود ہیں۔یہ عموماً کھانسی کے لئے بہت فائدہ مند سمجھا جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ شہد مختلف الرجیز میں بھی فائدہ مند ہے۔
ناریل کا تیل
ناریل کا تیل لورک ایسڈ کا بہترین ذریعہ ہے۔ لورک ایسڈ میں سیچوریٹڈ چکنائی ہے جو کہ دودھ پلانے والی ماؤں کے لئے مفید ہے یہ دودھ کی مقدار بڑھاتا ہے، اور قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ ذیابیطس اور ہائپوتھائیرائیڈ کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔ یہ الزائمر کے مرض کو بھی بڑھنے سے روکتا ہے۔ آپ کسی بھی فوڈ اسٹور سے ورجن ناریل کا تیل لے کر استعمال کر سکتے ہیں۔ہے۔
1۔ نہانے میں استعمال کریں
جب بھی نہانے جائیں تو اپنے باتھ ٹب میں یا بالٹی میں تھوڑا شہد اور ناریل کا تیل ملا لیں۔ یہ آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ بھی کرے گا اور خراب جلد کو دوبارہ درست حالت میں لے آئے گا ۔ مزید اچھے نتائج کے لئے اس میں لیونڈر ایسنشئل آئل کے چند قطرے ملا لیں۔ہے۔
2۔ کھانسی کا شربت
شہد اور ناریل کا تیل لیموں کے رس کے ساتھ مل کر بہترین کھانسی کا شربت بناتے ہیں، کیونکہ یہ تمام قدرت اجزاء ہیں تو یہ کھانسی کو ختم کر کے آپ کی قوت مدافعت کو بڑھاتے ہیں۔
* لیموں کا رس 3 کھانے کے چمچ
* ناریل کا تیل 2 کھانے کے چمچ
* اصلی شہد ایک چوتھائی کپ
* شہد اور لیموں کے رس کو ملالیں۔
* ایک ساس پین میں ناریل کا تیل ڈالیں،اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں۔
* اب اس میں شہد اور لیموں کا مکسچر ڈال دیں، جب تمام چیزیں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو چولہا بند کر کے چند منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
* اب ساس پین میں سے اس مکسچر کو نکال کر کسی شیشے کے جار میں رکھیں۔
* 2 چائے کے چمچ گرم پانی یا چائے کے ساتھ پئیں۔ یہ سانس کی نالی میں ہونے والی رکاوٹ میں بھی فائدے مند ہے۔ہے۔
3۔ موئسچرائزنگ ماسک
* شہد 1 کھانے کا چمچ
* ناریل کا تیل 1 کھانے کا چمچ
* ان دونوں چیزوں کو ملا لیں۔
* اپنی گردن اور چہرے پر انگلی کی پوروں سے مساج کریں۔
* 20 منٹ کے لئے لگا چھوڑ دیں۔
* نیم گرم پانی سے دھو لیں۔

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.