کافور کی گولیوں کے بے شمار فائدے

کافور کی گولیاں ہرگھر میں موجود ہوتی ہیں۔ کافور کو طبی مسائل دور کرنے کے اعتبار سے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے۔اس کی مہک بہت تیز ہوتی ہے جسے اگر قریب سے سونگھ لیں تو اس کی خوشبو دماغ میں چڑھ جائے۔ Kafoor Ke Fayde

لیکن بہت سے گھریلو صارفین کافور کے فوائد سے لاعلم ہوت ےہیں اور اس کا استعمال کرنا بھی نہیں جانتے ہیں ، تو آج ہم آپ کو کافور کے وہ بہترین فوائد بتائیں گے۔
1- جب مُردوں کی تدفین کی جاتی ہے تو کافور مُردے کے ساتھ دفن کردیا جاتا ہے تاکہ اس کی قبر میں مہک رہ سکے اورکیڑے مکوڑوں سے پاک رہے کیونکہ جب تک اور جہاں تک کافور کی مہک پہنچتی ہے کیڑے مکوڑے دور رہتے ہیں۔
2-کافور کا استعمال گرمی دانوں کے پاؤڈر کے صورت میں بھی آسکتا ہے۔ زنک بورک اور اسٹارچ کے سفوف میں تھوڑا سا کافور شامل کر دیا جائےتو گرمی دانوں پر چھڑکنے سے بدن کو راحت ملے گیاور ٹھنڈک محسوس ہوتی ہے۔
3 -پانی میں کافورملا کر اگر آپ اس میں اپنے پاؤں بھگوکردھولیں تو ایڑیاں پھٹنے سے محفوظ رہتی ہیں۔
4-کافور جسم پر لگنے والی چوٹ کے لیے بھی فائدہ مند ہے کیونکہ یہ زخموں کی صفائی کرکے انھیں جلد بھر دیتا ہے۔
5- کافوردماغ کی گرمی دورکرکے طاقت پہنچاتا ہے اور اس کے علاوہ ذہن کو سکون فراہم کرتا ہے۔

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.