نزلے، کھانسی سے بچنے کے لئے خشخاش کی چائے بنانے کا زبردست طریقہ

ہر موسم سے نمٹنے کے لئے قدرت نے ہمیں ایسی بہت سی چیزیں عطا کی ہیں جن کے استعمال سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خشخاش بھی ان میں سے ایک ہے جس کا سردیوں میں استعمال بے حد مفید ہے۔ Great Way To Make Poppy Seed Tea To Ward Off Colds And Coughs

خشخاش کی غذائی اہمیت
خشخاش دراصل بیج ہیں جنھیں مصالحے کے طور پر اکثر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ خشخاش میں فائبر، پروٹین، گڈ فیٹ، میگنیز، کاپر، میگنیشیئم، فاسفورس، زنک، تھیامن، آئرن اور اینٹی آکسیڈینٹس کا مجموعہ کیمیا پولی فینل بھی موجود ہوتا ہے۔
خشخاش کی چائے
سردی کے مسائل سے بچنے کے لئے خشخاش کی چائے پینا بہت مفید ہے۔ یہ سر درد سے لے کر دمہ، نزلہ، زکام، کھانسی اور جسم کی تھکن بھی دور کرتی ہے۔
بنانے کا طریقہ
ڈیڑھ کپ پانی لیں اور اس میں ایک چمچ خشخاش ڈال کر اتنا پکائیں کہ پانی ایک کپ رہ جائے۔ اب اس پانی میں حسب ضرورت چائے کی پتی، چینی اور دودھ ڈال کر پکائیں اور کپ میں چھان کر نکال لیں۔ خشخاش کی مزیدار اور مفید چائے تیار ہے۔

Reviews & Comments

Disclaimer: The information on this website is for general knowledge only and must not be used as medical advice or guidance. Don't make your health decisions ousing this information only. Always consult a professional medical expert regarding health issues. While we strive to provide accurate and up-to-date information gathered from various sources, errors may occur. Hamariweb.com can't be held liable for any error or omission. Doctors and hospital staff are not obligated to review or respond to this content.