ہم کھانا کھانے کے فوراً بعد چند عمل ایسے کر گزرتے ہیں جو ہماری صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتے ہیں اور ہمیں ایسا ہرگز نہیں کرنا چاہیے- لیکن بدقسمتی سے یہ خطرناک عمل ہماری روزمرہ کی زندگی میں ایسے شامل ہو چکے ہیں کہ اب ایک عادت کا روپ دھار چکے ہیں- اور ان عادات کی وجہ سے ہم متعدد بیماریوں کا شکار بھی ہورہے ہوتے ہیں لیکن ہم ان پر غور ہی نہیں کرتے- چند ایسے ہی عمل یا عادات کا ذکر آج کے اس آرٹیکل میں پڑھیں گے جنہیں اختیار کرنے سے ماہرین سختی کے ساتھ منع کرتے ہیں-
|
تمباکو نوشی نہ کریں:
ماہرین کا کہنا ہے کہ مختلف تجربات نے یہ ثابت کیا ہے کہ کھانے کے فوراً
بعد ایک سگریٹ پینا 10 سگریٹ پینے کے برابر ہوتا ہے- اور اس طرح کینسر جیسے
مہلک مرض کے لاحق ہونے کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے- |
|
فوراً پھل نہ کھائیں:
جب آپ کھانے کے فوراً بعد پھل کھاتے ہیں تو وہ پھل کھانے ساتھ مل کر معدے
میں پھنس جاتا ہے اور یوں وہ وقت پر آنتوں تک نہیں پہنچ پاتا- اس صورتحال
میں معدے میں موجود یہ دونوں غذائیں خراب ہوجاتی ہیں جو صحت کی خرابی کا
باعث بنتی ہیں- ماہرین کے مطابق پھل کھانا کھانے کے کم سے کم ایک گھنٹے بعد
کھانا چاہیے یا پھر کھانا کھانے سے پہلے- زیادہ بہتر یہ ہے کہ پھل صبح
سویرے کھایا جائے جب معدہ خالی ہو-
|
|
چائے نہ پئیں:
چائے کے پتوں میں بہت زیادہ تیزابیت پائی جاتی ہے اسی وجہ سے ماہرین کھانے
کے فوراً چائے پینے سے منع کرتے ہیں- کھانے کے فوراً بعد چائے پینے سے
کھانا ہضم ہونے میں مشکل پیش آتی ہے- بہتر یہی ہے کہ کھانا کھانے کے کم سے
کم ایک گھنٹے بعد چائے پی جائے-
|
|
بیلٹ کو ڈھیلا مت کیجیے:
عام طور پر دیکھا گیا ہے جب لوگ کھانے بیٹھتے ہیں تو وہ اپنی بیلٹ ڈھیلی
کرلیتے ہیں کیونکہ وہ اس طرح خود کو آرام دہ تصور کرتے ہیں- لیکن یہ ایک
غلط عمل ہے اور اس عمل کو غلط اس لیے نہیں قرار دیا جارہا ہے کہ آیا اس سے
آنتیں مڑ جاتی ہیں یا پھر ان میں کوئی رکاوٹ پیدا ہوتی ہے بلکہ اسے غلط اس
لیے قرار دیا جاتا ہے کہ یوں آپ حد سے زیادہ کھانا کھا جاتے ہیں جو کہ آپ
کی صحت کے لیے خطرناک ہے- بہتر یہی ہے کہ بیلٹ کو ڈھیلا کیے بغیر اس حد تک
کھانا کھائیے جب تو آپ خود کو آرام دہ محسوس کرتے ہیں کیونکہ عام حالت یہی
ہوتی ہے-
|
|
نہانا نقصان دہ ہے:
کھانے کے فوراً بعد نہانے سے ہاتھوں٬ پاؤں اور باقی جسم میں خون کے بہاؤ
اضافہ ہوتا ہے جبکہ معدے کے اردگرد خون کے بہاؤ میں کمی واقع ہوتی ہے- اور
اس وجہ سے عمل انہضام کا نظام کمزور ہونے کا خدشہ پیدا ہوجاتا ہے-
|
|
چہل قدمی نہ کیجیے:
عام طور پر کہا جاتا ہے کہ کھانے کے بعد تھوڑی چہل قدمی کرلینی چاہیے لیکن
یہ چہل قدمی فوراً نہیں ہونی چاہیے کیونکہ ماہرین کے مطابق اس عمل سے نظامِ
ہضم میں خرابی واقع ہوسکتی ہے- تاہم کھانا کھانے کے آدھے گھنٹے بعد چہل
قدمی کرنا صحت کے لیے ضرور فائدہ مند ہے- یہ چہل قدمی 20 سے 30 منٹ تک کی
ہونی چاہیے-
|
|
فوراً نہ سوئیں:
کھانا کھانے کے فوراً بعد سو جانے سے کھانا مناسب طور پر ہضم نہیں ہوپاتا
جس کی وجہ سے ہماری آنتوں میں انفیکشن ہوجاتا ہے جو کہ متعدد بیماریوں کا
سبب بنتا ہے-
|
|