ادرک چبانے کے بے شمار فوائد

ادرک کا استعمال آپ سب کرتے ہیں۔ کبھی کھانا بنا کر تو کبھی خوبصورتی کو بڑھانے کے لیئے کبھی جوس بنا کر تو کبھی چائے میں ڈال کر پیتے ہیں۔ اس کے بے شمار فوائد نے اس کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ کر رکھا ہے۔ ادرک کا استعمال ہر طرح سے مفید ہے۔ ادرک اینٹی فنگل، اینٹی بیکٹریل ہوتی ہے ساتھ ہی ا س میں ڈائیٹری فائبر، کیلشئیم، میگنیشئم، مینگنیز، وٹامن (بی، سکس، ای، بی 1، بی 2، بی 5)، زنک، فاسفورس، سوڈیم اور آئرن سمیت تمام ضروری غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں جو کہ ہماری اچھی صحت کی ضامن ہے Innumerable Benefits of Chewing Ginger

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ اس کو چبا کر کھانے سے آپ کی صحت پر کیا بڑااثر پڑتا ہے اور اس کو کس وقت چبا کر کھانا فائدہ مند ہے۔۔؟
برطانوی ماہرین کے مطابق:
• ادرک کو چبا کر کھانے سے کھانا جلد ہضم ہوتا ہے اور یہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بنانے میں زیادہ کارآمد ہے۔
• جب آپ ادرک کو بچاتے ہیں تو اس کا تازہ رس پیٹ میں جاتا ہے جوکہ پیٹ میں موجود کیڑوں کے خاتمے کے لیئے بے حد مفید ہے۔
• زیادہ بلغم آنے کی بیماری میں بھی ادرک چبا کر کھانا فائدہ مند ہے۔
• دانتوں میں کیڑا لگ جائے اگر تو ادرک چبا کر کھائیں یہ کیڑوں کو جڑوں سے نکالنے میں مفید ہوتی ہے۔
• ذیابطیس کے مرض میں اس کو چبا کر کھانا انسولین کو کنٹرول رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
• ہائپرٹینشن کا مرج لاحق ہے تو آپ روزانہ ادرک چبا کر aکھائیں یہ زیادہ اچھا ہے۔
• حافظہ کمزور ہے تو اس کو چبائیں یہ آپ کی یاداشت کو بڑھانے میں مددد ے گی۔

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.