صرف 10 سیکنڈ کی ورزش٬ توند کو سِکس پیک میں بدلیں

اگر آپ اپنی توند سے نجات پاکر اسے سکس پیک میں بدلنا چاہتے ہیں تو اس کا آسان ترین طریقہ سامنے آگیا ہے۔ ڈان کے مطابق بس آپ کو ایک ورزش کو عادت بنانا ہوگا اور اس کے لیے محض اپنے قیمتی وقت سے چند منٹ ہی نکالنے ہوں گے۔



درحقیقت یہ ورزش بہت کم عرصے میں پیٹ کی نکلی ہوئی چربی کو گھلا کر سکس پیک بناسکتی ہے مگر یہ جان لیں کہ یہ اتنی آسان بھی نہیں۔
اور یہ ورزش ہے ایل سِٹ (L-Sit)۔
اسے پیٹ کے مسلز کے لیے چند مشکل ترین ورزشوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے مگر یہ توند کو سپاٹ کرنے کے لیے انتہائی مؤثر ہے جبکہ سکس پیک بونس میں بن جاتے ہیں۔
اس ورزش کے لیے پیٹ کی مضبوطی ہی درکار نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے زیریں جسم کو پوری طرح استعمال کرنا ہوتا ہے مگر اس کے طریقہ کار کو کچھ بدل کر آپ بھی اسے اپنے معمولات کا حصہ بناسکتے ہیں۔
اس ورزش کو کرنے کے لیے فرش پر بیٹھ جائیں اور ٹانگیں آگے پھیلالیں جبکہ ہاتھ کولہوں کے برابر میں رکھ لیں۔


اس کے بعد رانوں کو سکیڑ کر جوڑ لیں اور اپنے جسم کو ہاتھوں کے بل اوپر کی جانب اٹھائیں۔
اس پوزیشن میں 10 سیکنڈ تک رہنے کی کوشش کریں، جس کے بعد 30 سیکنڈ انتظار کریں، یہ عمل ایک سے 4 بار دہرائیں۔
پڑھنے میں یہ جتنی آسان لگ رہی ہوگی اتنی ہی مشکل ہے کیونکہ زیریں جسم کو اٹھانے کے بعد آپ کو کولہے آگے اور پیچھے حرکت دینی ہے تاکہ پیر کچھ انچ پیچھے سرک جائیں، اس کے لیے پیٹ کے مسلز کو کافی محنت کرنا پڑتی ہے۔
ویسے اگر یہ پوزیشن بہت مشکل ہو تو خطرہ مول نہ لیں بلکہ اسے آسان بنالیں، اسے کسی پول یا کسی اسٹینڈ پر کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔
اس ورزش کو عادت بنانے کے بعد توند سے نجات کے لیے جم جانے کی ضرورت نہیں ہوتی اور ہاں سکس پیک بنانا بھی ممکن ہوجاتا ہے۔

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.