جانیے روزانہ السی کا تیل پینے کے کچھ ایسے فائدے جو آپ کی بڑی مشکلیں آسان کر سکتے ہیں

وزن کم کرنے کی خواہش صرف خواتین کی نہیں بلکہ اب ہر کسی کی ضرورت بن گئی ہے۔ ہر بندہ فٹ اور تندرست رہنا چاہتا ہے۔ لیکن وزن کی زیادتی انسانی جسم میں کئی قسم کی تبدیلیاں رونما کرتا ہے۔ کسی کا کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے تو کسی کو ہارمونل تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خواتین میں تو جوڑوں کا درد سب سے زیادہ عام ہے۔ ان تمام مسائل کے حل کے لئے السی کا تیل روزانہ پینا فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔ Benefits Of Consuming Linseed Oil Daily

ایک صارف نے اپنا تجربی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ: " کچھ ماہ قبل ٹریفک حادثے میں پھسلی فریکچر ہوگئی تھی جس کی وجہ سے مستقل کمر درد اور پھسلی میں درد رہتا تھا۔ دوائیں استعمال کرنے سے وزن بھی اچھا خاصا بڑھ چکا تھا روزانہ فزیوتھراپی کرواتی تھی تاکہ درد سے نجات مل سکے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہو رہا تھا ۔ پھر ڈاکٹر نے مجھے تمام تر ادویات کے ساتھ السی کا تیل نہار منہ چھ قطرے پینے کا کہا اور رات کو سونے سے پہلے بھی نیم گرم دودھ کے ساتھ السی کے تیل کے چھ قطرے پینے کا مشورہ دیا۔ ابھی میں نے دو دن ہی اس تیل کو پینا شروع کیا تھا کہ درد میں کمی واقع ہوئی۔ چلنے پھرنے میں تکلیف بھی کم محسوس ہوئی۔ "
اس کے ساتھ ڈاکٹر نے مجھے یہ بھی بتایا کہ: " السی کا تیل کولیسٹرول کو بڑھنے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔ میٹابولزم بوسٹ کرتا ہے۔ ہاضمے میں بہتری لاتا ہے۔ ہڈیوں کے درد کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ وزن کو بھی کم کرتا ہے لیکن اس کو چھ ماہ تک لازمی استعمال کریں۔ اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ خواتین کو ماہواری میں کسی قسم کی پریشانی ہو تو بھی یہ تیل ان کی مدد کرتا ہے۔ "
السی میں فائبرز اور وٹامنز کی خاصی مقدار ہوتی ہے جو جسم میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار اور ان کے توازن کو بھی برقرار رکھتی ہے اور باکو کی مضبوطی میں بھی مدد کرتی ہے۔

Reviews & Comments

Disclaimer: The information on this website is for general knowledge only and must not be used as medical advice or guidance. Don't make your health decisions ousing this information only. Always consult a professional medical expert regarding health issues. While we strive to provide accurate and up-to-date information gathered from various sources, errors may occur. Hamariweb.com can't be held liable for any error or omission. Doctors and hospital staff are not obligated to review or respond to this content.