وٹامن سی کیوں ضروری ہے؟ کمی کی نشانیاں اور علامات

وٹامن سی کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آخر یہ جسم کے لیے ضروری کیوں ہوتا ہے؟ ویسے تو جسم میں اس کی سنگین کمی کا امکان بہت کم ہوتا ہے مگر پھر بھی ہماری کچھ عادتیں جسم کو ضرورت کے مطابق اس وٹامن سے محروم کرنے کا باعث بن جاتی ہیں۔ ہمارے جسم کو متعدد افعال کے لیے اس کی ضرورت ہوتی ہے جو چربی گھلانے کا کام بھی کرتا ہے۔چونکہ ہمارا جسم اسے نہیں بناتا تو اس کی کمی کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے، جسے پورا کرنے کے لیے وٹامن سی سے بھرپور غذاؤں کے استعمال کی ضرورت ہوتی ہے، جیسے مالٹے، اسٹرابری، پپیتا، ٹماٹر، گوبھی اور شملہ مرچ سمیت متعدد۔ تاہم اگر اس کی کمی ہوجائے تو ڈان کی رپورٹ سے اخذ شدہ یہ علامات آپ کو خبردار کرتی ہیں کہ اسے پورا کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

بے وقت جھریاں


کولیگن جلد کو لچکدار رکھنے کے ساتھ جھریوں سے پاک رکھتا ہے، تو یہ حیران کن امر نہیں کہ وٹامن سی کی کمی آپ کو جوانی میں ہی بوڑھا بنا سکتی ہے کم از کم دکھا تو سکتی ہے جس کی وجہ چہرے پر موجود جھریاں ہوں گی۔ اسی طرح وٹامن سی کی مناسب مقدار درمیانی عمر میں بھی شخصیت میں جوانی کا تاثر برقرار رکھتی ہے۔ وٹامن سی سورج کی شعاعوں سے جلد کو ہونے والے نقصان کو بھی کم کرتا ہے، جبکہ اس کا زیادہ استعمال جلد کی ملائمت طویل عرصے تک برقرار رکھتا ہے۔


بال آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں


وٹامن سی کی شدید کمی کے نتیجے میں بالوں کی نشوونما متاثر ہوتی ہے اور وہ عجیب طریقے سے نظر آنے لگتے ہیں، جو کہ بہت نازک اور آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں، اگر آپ کے بال ماضی میں گھنے تھے مگر اب نازک اور کمزور ہوچکے ہیں تو یہ وٹامن سی کی شدید کمی کا نتیجہ ہوسکتی ہے۔


مسوڑوں سے خون آنا


اگر جسم میں وٹامن سی کی کمی ہو تو مسوڑے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں، ان میں زیادہ خون بہنے لگتا ہے کیونکہ وٹامن سی زخم بھرنے میں مدد دیتا ہے جس کی کمی کے باعث مسوڑے جلد ٹھیک نہیں ہوپاتے، اسی طرح وٹامن سی میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس مسوڑوں کو سوجن سے بچاتے ہیں۔


دانتوں کی فرسودگی


وٹامن سی تیزابیت کو جذب کرتا ہے اور دانتوں کے ارگرد جھلی ہوتی ہے جو کہ اسے مضبوط بنانے کا کام کرتی ہے، اس جھلی یا ٹشو کو وٹامن سی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ صحت مند رہ سکے، اس وٹامن کی کمی کے نتیجے میں دانت جوانی میں ہی ٹوٹ سکتے ہیں۔


عام معمول سے زیادہ تھکاوٹ طاری ہونا


ہر وقت تھکاوٹ متعدد امراض اور اجزا کی کمی کی علامت ہوسکتی ہے، مگر اس کے ساتھ اگر مزاج میں چڑچڑا پن بھی طاری ہو تو یہ وٹامن سی کی کمی کی نشانی ہوسکتا ہے، وٹامن سی جسمانی توانائی اور مزاج کو خوشگوار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔


کمزور اور بھربھرے ناخن


اگر آپ کے ناخن نازک اور آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں تو یہ بھی وٹامن سی کی کمی کی نشانی ہوسکتی ہے، وٹامن سی جسم میں آئرن جذب ہونے کے لیے بہت ضروری ہے، اسی وجہ سے ناخن نازک اور بھربھرے ہوجاتے ہیں۔


آئرن کی کمی


وٹامن سی سبزیوں سے حاصل ہونے والے آئرن کو آسانی سے جذب ہونے میں مدد دیتا ہے اور اس کے بغیر وہ جذب نہیں ہوپاتا، یعنی وٹامن سی کی کمی خون کی کمی کا باعث بھی بن سکتی ہے۔


Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.