ہم سب ایک صحت مند اور فعال دماغ چاہتے ہیں کیونکہ دماغ ہمیں زندہ رہنے اور سوچنے سمجھنے کی صلاحیت بخشتا ہے- لیکن بعض اوقات چند بیرونی طاقتیں ہمارے دماغ کی کارکردگی پر اثرانداز ہوتی ہیں جس میں سے کچھ دماغی سرگرمیوں میں اضافہ کرتی ہیں جبکہ کچھ طاقتوں کے باعث ان سرگرمیوں میں کمی واقع ہوجاتی ہے- روزمرہ کی اشیا اور واقعات ہمارے دماغ کو انتہائی تیزی کے ساتھ تبدیل کررہے ہوتے ہیں- آج کے آرٹیکل میں آپ چند ایسی ہی چیزوں کے بارے میں پڑھیں اور خود کو ان سے محفوظ رکھنے کی کوشش کریں-
|
|
گھریلو جھگڑوں کا بچوں کے دماغ پر وہی خطرناک اثر پڑتا ہے جو ایک فوجی کے
دماغ پر جنگ کے دوران پڑتا ہے-
|
|
چیزوں کا بھول جانا دماغ کے لیے بہتر ہوتا ہے- غیر ضروری معلومات کا خاتمہ
اعصابی نظام کی کارکردگی کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے-
|
|
سائنسدانوں کے مطابق کھانے سے پرہیز دماغ کو اس بات پر مجبور کرتی ہے کہ وہ
خود کو ہی کھا جائے-
|
|
دائمی دباؤ وقت سے پہلے ہی آپ کے دماغ کی عمر کو کم اور کمزور کر سکتا ہے-
|
|
اگر دماغ کو 5 سے 10 منٹ تک آکسیجن کی کمی کا سامنا رہے تو وہ مکمل طور پر
مفلوج ہوسکتا ہے-
|
|
تحقیق سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تھوڑی سی طاقت سے انسان کے سوچنے کی
صلاحیت اور ہمدردی کے عنصر میں تبدیلی واقع ہوجاتی ہے-
|
|
"Sphenopalatine ganglioneuralgia" ایک سائنسی اصطلاح ہے جو منجمد دماغ کے
لیے استعمال کی جاتی ہے-
|
|
دماغ کسی الٹے اور سیدھے حصے میں تقسیم نہیں ہوتا اور یہ مستقل ایک ساتھ
اپنی کارکردگی جاری رکھتا ہے-
|
|
چاکلیٹ کی خوشبو دماغ کی theta لہروں میں اضافہ کرتی ہے اور اس سے نرمی
پیدا ہوتی ہے-
|
|
الکوحل کے استعمال سے انسان کوئی چیز بھولتا نہیں ہے بلکہ اس وقت دماغ صرف
یادداشت تخلیق کرنا عارضی طور پر معطل کردیتا ہے-
|
|
دماغ مسترد کیے جانے کو جسمانی درد کی مانند ہی محسوس کرتا ہے-
|
|
40 سال کی عمر تک آپ کا دماغ مسلسل ترقی کرتا رہتا ہے اور اب یہ آپ پر ہے
کہ آپ اسے کیسے فعال رکھتے ہیں؟
|
|
نیند کی کمی مختلف راستوں سے دماغ پر حملہ آور ہوتی ہے جس کے نتیجے میں
فیصلے کرنے کی صلاحیت میں کمی اور ردعمل سست ہوجاتا ہے- |