پیاز ایک ایسی سبزی ہے جس کے بنا کھانا نا مکمل ہے ۔پیاز چاہے سلاد کے طور پر کھائیں یا سالن میں ڈالیں اس کا ذائقہ منفرد اور لذیذ ہوتا ہے ۔ ایک تحقیق کے مطابق پیاز کا استعمال صحت کے لئے انتہائی مفید قرار دیا ہے
پیاز میں موجود سلفائیڈ کی وافر مقدار ہونے کے باعث یہ خون کو پتلا رکھتا ہے ۔پیاز کے کھانے سے بلڈ پریشر کنٹرول میں رہتا ہے اور اس کے استعمال سے دل کی بیماریوں سے بھی بچا جا سکتا ہے ۔
جو بھی ہو پیاز کی افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے ، یہ ہی وجہ ہے کہ اکثر مائیں رات کو سوتے ہوئے اپنے بچے کے سرہانے پیاز رکھتی ہیں اور اس سے بہت سے فائدے ہوتے ہیں ۔ کھانسی سے نجات پیاز میں سلفر پایا جاتا ہے اور بچوں اور بڑوں کو اگر رات کو کھانسی ہونے لگے تو آنکھ کھل جاتی ہے اور کافی مشکل ہوتی ہے اور اگر پیاز پاس میں رکھ دی جائے تو کھانسی نہیں ہوگی ۔
متلی کے لئے اگر بچے کو متلی ہونے لگے تو آدھا پیاز کاٹ کر بغل میں دبا دیں ،تھوڑی ہی دیر میں طبعیت بحال ہوجائے گی اور متلی لکی شکایت دور ہوجائے گی ۔
انفیکشن کے لئے رات کو سوتے وقت اگر پیاز سرہانے رکھا جائے تو کسی بھی قسم کی انفیکشن نہیں ہوتی ہے لہٰذا پیاز کو بچوں کے سرہانے رکھ کر سویا کریں تاکہ بچہ بیماریوں سے محفوظ رہے ۔ یہ مضمون صر ف معلومات کے لئے ہے ۔