ہم میں سے بہت سے ایسے ہیں جو گھر میں کاکروچ کے مسئلے سے پریشان ہیں۔ رات ہوتے ہی کچن میں کاکروچ نظر آنے لگتے ہیں، اس کو دیکھ کرگھن بھی اتی ہے اور کھانا ہو یا باورچی خانے کے برتن، کاکروچ ہر جگہ گھومتے ہیں اور انفیکشن کا امکان رہتا ہے۔ لیکن اس کا ایک حل ہے، کچھ گھریلو ٹوٹکے اپنا کر آپ کاکروچ سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا پا سکتے ہیں۔
اگر آپ نہ صرف کاکروچ بلکہ اپنے گھر کے کسی بھی قسم کے کیڑے مکوڑوں سے پریشان ہیں تو اس کے لئے کچھ گھریلو ٹوٹکے آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوں گے۔ کاکروچ نہ صرف گھر میں گندگی پھیلاتے ہیں بلکہ فوڈپوائزننگ کا خطرہ بھی پیدا کرتے ہیں۔ بہت سی بیماریاں اور الرجی ان کے کھانے پر موجود فضلے کی وجہ سے ہوتی ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ انہیں گھر سے نکالنے کے کون سے طریقے ہیں۔
نیم کا پتے:
اس کے پتے یا اس کا تیل دونوں ہی کیڑوں کو مارنے میں موثر ہیں۔ نیم کے پتوں کو پیس کر چھان کر پانی میں ملا کر کاکروچ یا کیڑوں پر سپرے کرنا چاہیے۔ اگر آپ کے پاس نیم کے پتے نہیں ہیں تو آپ نیم کا تیل بھی چھڑک سکتےہیں۔
:تیز پتہ
تیز پتہ کاکروچ سے نجات دلانے میں بھی بہت موثر ہے۔ اگر اس کے تازہ یعنی سبز پتے ہوں تو انہیں پیس کر سپرے کریں اور اگر سوکھے پتے ہوں تو انہیں ابال کر سپرے کی بوتل میں رکھیں۔ اس کے بعد اسے کاکروچ والی جگہ پرچھڑک دیں۔
کالی مرچ، پیاز اور لہسن:
کالی مرچ، پیاز اور لہسن کا پیسٹ بنائیں اور اسے پانی میں ملا کر اسپرے کی بوتل میں ڈال دیں۔ پھر اسے کاکروچ پر چھڑک دیں۔ اس سے کاکروچ مارے جائیں گے۔
بیکنگ سوڈا:
بیکنگ سوڈا ہر گھر میں موجود ہوتا ہے اور شاید ہی آپ کو معلوم ہو کہ یہ کاکروچ کا دشمن ہے۔ بس بیکنگ سوڈا کو چینی میں ملا کر اسپرے کی بوتل میں ڈالیں اور جہاں کاکروچ نظر آئیں وہاں اسپرے کریں۔(کاکروچ سے چھٹکارا حاصل کرنے کے یہ مؤثر طریقے اس پر عمل کریں اور کاکروچ ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں گے)۔