شوگرجیسی بیماری کو دور کرنے کے لیے ایسا پھل جو بے حد مفید ہے



ذیابیطس جسے عموماً شوگر بھی کہتے ہیں ایسی بیماری ہے جس میں خون کے اندر شکر یعنی گلوکوز کی مقدار بڑھ جاتی ہے، یہ ایک ایسا مرض بنتا جارہا ہے جو پوری دنیا میں ایک وبا کی طرح پھیل رہا ہے۔



ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ کے مطابق شوگرکا مرض کچھ سالوں میں خطرناک ترین امراض کی فہرست میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او ) نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سال 2030 تک شوگر دنیا کی 7 ویں بڑی جان لیوا بیماری بن سکتی ہے جبکہ سائنسدان کوششوں میں لگے ہوئے ہیں کہ کس طرح اس کا علاج آسان سے آسان تر بنایا جا سکے۔


سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ دوائوں اور صحت مند غذائوں کا استعمال کرتے ہوئے انسان اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ’پپیتا‘ ایک ایسا پھل ہے جو کہ شوگر جیسی بیماری کو دور کرنے کے لیے بےحد مفید ہے کیونکہ اس میں جراثیم سے لڑنے کی خصوصیات ( antibacterial properties ) موجود ہیں۔


پپیتے میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہونے کے ساتھ ساتھ اینٹی آکسائڈنٹ اور وٹامن سی کی بھی خصوصیات پائی جاتی ہیں، جن کا کام انسانی جسم میں موجود خون میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول میں رکھنا ہے۔ اس کے علاوہ پپیتے میں شامل فائبر کی کثیر مقدار وجہ بنتا ہے شوگر میں کمی کی اور کولیسٹرول کے لیول کو کنڑول میں رکھتا ہے۔
ماہرین غذائیت، ڈاکٹر شلپا آروڑا کا کہنا ہے کہ شوگر کے بڑھ جانے کےساتھ ہی انسان میں کئی اور بیماریاںبھی جنم لے سکتی ہیں جن میں دل اور دماغی بیماریاں شامل ہیں، اسی لیے شوگر کو بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات کیے جانا نہایت ضروری ہے۔ لیکن خیال رہے پپیتے کا بہت زیادہ استعمال بھی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے
Courtesy: Daily Ausaf

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.