اپنی عمر سے دس سال چھوٹے نظر آئیں صرف ایک ہفتے میں

آپ شاید نہیں جانتے کہ 3 آسان اور قدرتی اجزاﺀ استعمال کرتے ہوئے ایک ایسا طاقتور گھریلو ماسک تیار کر سکتے ہیں جو آپ کو صرف ایک ہفتے میں آپ کی عمر سے 10 سال جوان نظر آنے میں مدد دے گا- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام اجزاﺀ آپ کے کچن میں پہلے سے موجود ہیں-


یہ گھریلو آسان طریقہ جاپانی خواتین کے ایک خفیہ طریقہ سے لیا ہوا ہے اور یہ بنانے میں انتہائی آسان اور استعمال میں انتہائی فائدہ مند ہے- آپ کو اسے ضرور آزمانا چاہیے-

یہ گھریلو ماسک جاپانی خواتین صدیوں سے استعمال کر رہی ہیں- اس سے آپ کی جلد نرم٬ جوان اور خوبصورت ہوجاتی ہے- اس کے لیے آپ کو صرف 3 سادہ اجزاﺀ کی ضرورت ہے اور وہ اجزاﺀ چاول٬ دودھ اور شہد ہیں- آپ کو صرف آسان طریقے پر عمل کرنا ہے-

پہلے آپ 3 کھانے کے چمچ چاول کو ایک گلاس پانی میں 3 منٹ تک ابالیں- اب اسے چھان کر ٹھنڈا ہونے تک چھوڑ دیں-

اب آپ چاولوں میں ایک کھانے کا چمچہ دودھ اور ایک کھانے کا چمچہ شہد ڈال کر اچھی طرح مکس کریں- یہ ماسک اب آپ چہرے پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ تک چھوڑ دیں-
 


آپ اس ماسک کو ہٹانے کے لیے ابلے ہوئے چاولوں کا بچا ہوا پانی بھی استعمال کرسکتی ہیں- کم از کم 1 ہفتے تک اس ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں تب ہی آپ اس کے حیران کن نتائج دیکھ سکتی ہیں- آپ کی جلد ہموار٬ خوبصورت اور چمکدار ہوجائے گی-

ہمیں امید ہے کہ آپ کو ہمارے اس آرٹیکل میں بتایا گیا نسخہ ضرور پسند آئے اور آپ اسے اپنے دوستوں اور عزیزوں سے شئیر کرنا نہیں بھولیں گے-


This information is collected from post at healthylifetricks

Reviews & Comments

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.